تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 1089

تذکرہ — Page 289

 روپیہ آگیا۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ وَجَزَاکُمُ اللہ۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ روپیہ بھیجنا درگاہِ الٰہی میں قبول ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ، مکتوبات احمد جلد ۴ صفحہ ۲۱۰ مطبوعہ ۲۰۱۵ء) ۱۸۹۸ء ’’ مَیں نے کچھ دن ہوئے خواب میں آپ کی نسبت کچھ بلا اور غم کو دیکھا تھا۔ایسے خوابوں اور الہاموں کو کوئی ظاہر نہیں کرسکتا۔مجھے اندیشہ تھا آخر اس کا یہ پہلو ظاہر ہوا۔یہ تقدیر مبرم تھی جو ظہور میں آئی۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خاں صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحہ ۲۳۳ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۵؍نومبر۱۸۹۸ء ’’ ۱۔اِنِّیْ؎۱ مَعَکُمَا اَسْـمَعُ وَاَرٰی۔۲۔فَاصْبِرْ حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ۔۳۔جَزَآءُ سَيِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا۔۴۔وَ تَـرْھَقُھُمْ ذِلَّۃٌ۔۵۔مَالَھُمْ مِّنَ اللّٰہِ مِنْ عَاصِمٍ۔۶۔فَاصْبِرْ حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بَاَمْرِہٖ۔۷۔اِنِّیْ مَعَکُمْ اَسْـمَعُ وَاَرٰی۔۸۔اِنِّیْ مَعَکُمَا اَسْـمَعُ وَاَرٰی۔‘‘ (تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رجسٹر محاورات العرب ؎۲) ۱۵؍نومبر ۱۸۹۸ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ۔۲۔اِنَّہٗ طَیِّبٌ مَّقْبُوْلُ الرَّحْـمٰنِ۔۳۔اِتَّقِ اللّٰہَ۔۴۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الْخَآئِفِیْنَ۔؎۳‘‘ (تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رجسٹر محاورات العرب) ۱۶؍نومبر۱۸۹۸ء ’’ اِنِّیْ مَعَ الْغَفَّارِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔؎۴‘‘ (تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رجسٹر محاورات العرب) ۲۰؍نومبر ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱مَیں تم دونوں کے ساتھ ہوں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔۲پس تم صبر کرو اس وقت تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم نافذ کرے۔۳برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔۴۔اور ان لوگوں پر ذلّت طاری ہوگی۔۵۔اللہ (کے عذاب) سے انہیں کوئی نہیں بچاسکے گا۔۶۔پس تم صبر کرو اس وقت تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم نافذ کرے۔۷۔یقیناً مَیں تمہارے ساتھ ہوں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔۸۔یقیناً مَیں تم دونوں کے ساتھ ہوں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔۲ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ رجسٹر خلافت لائبریری ربوہ میں موجود ہے یہ رجسٹر وہی ہے جس کی دوسری طرف رشتہ کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کے نام بھی درج ہیں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔مَیں مغلوب ہوں۔پس میری مدد کر۔۲۔وہ پاک ہے۔خدا کا مقبول ہے۔۳۔اللہ سے ڈر۔۴۔یقیناً اللہ ڈرنے والوں کے ساتھ ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) مَیں خدائے غفار کے ساتھ ہوں تیرے پاس اچانک آؤں گا۔