تذکرہ — Page 184
۱۹؍اکتوبر۱۸۹۲ء ’’۱۔لَا تَیْئَسُوْامِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔۲۔اِنَّ رَوْحَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔۳۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۴ فَاِذَا سَوَّیْتُہٗ وَنَفَخْتُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَہٗ سَاجِدِیْنَ؎۱۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) ۳؍ نومبر ۱۸۹۲ء ’’تیرے کلام میں جو تیرے منہ سے نکلتا ہے برکت رکھی جاتی ہے کیونکہ وہ تیرے مونہہ سے نکلتا ہے۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) ۳؍ نومبر ۱۸۹۲ء ’’ یَــوْمَ یَـجِٓيْءُ الْـحَقُّ وَیُکْشَفُ الصِّدْقُ وَ یَـخْسَـرُ الْـخَاسِـرُوْنَ ‘‘ ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۶ و رجسٹر متفرق یادداشیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) (ترجمہ) ’’ اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۲۶۷) نومبر ۱۸۹۲ء ’’ یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَ اَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔‘‘ ۲؎ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶) ۹؍نومبر ۱۸۹۲ء ’’مَیں نے خواب میں دیکھا کہ مَیں قادیان کی طرف آتا ہوں اور نہایت اندھیری اور مشکل راہ ہے اور مَیں رَجْـمًا بِـالْغَیْبِ قدم مارتا جاتا ہوں اور ایک غیبی ہاتھ مجھ کو مدد دیتا جاتا ہے یہاں تک کہ مَیں قادیان پہنچ گیا اور جو مسجد سکھوں کے قبضہ میں ہے وہ مجھ کو نظر آئی۔پھر میں سیدھی گلی میں جو کشمیریوں کی طرف سے آتی ہے چلا۔اس وقت مَیں نے اپنےتئیں ایک سخت گھبراہٹ میں پایا کہ گویا اس گھبراہٹ سے بیہوش ہوتا جاتا ہوں اور اس وقت باربار اِن الفاظ سے دُعا کرتا ہوں کہ رَبِّ تَـجَلَّ رَبِّ تَـجَلَّ؎۳ اور ایک دیوانہ کے ہاتھ میں میراہاتھ ہے اور وہ بھی رَبِّ تَـجَلَّکہتا ہے اور بڑے زور سے مَیں دعا کرتا ہوں۔اور اس سے پہلے مجھ کو یاد ہے کہ مَیں نے اپنے لئے اوراپنی بیوی کے لئے اوراپنے لڑکے محمود کے لئے میں نے ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱اللہ کی رحمت سے ناامید مت ہو۔۲یقیناً اللہ کی رحمت قریب ہے۔۳مَیں نے چاہا کہ خلیفہ بناؤں تب مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔۴پھر جب مَیں اسے ٹھیک ٹھاک کروں اور اس میں اپنی روح پھونکوں تو تم اس کے لئے سجدہ کرتے ہوئے گرجاؤ۔۲ (ترجمہ از مرتّب) نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام ظاہر ہوجائے گا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اے میرے ربّ تجلّی فرما اے میر ے ربّ تجلّی فرما۔