تذکرہ — Page 181
اکتوبر ۱۸۹۲ء ’’سبحان اللہ ! مخالفتِ قومِ کثیر کا رے ست صعب۔ایں کار از تو آیدو مردان چنیں کنند۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔وَجَدْتُّکَ مَا وَجَدْتُّکَ۔اَنْتَ مَـخْلُوْقٌ مِّنْ مَّآءِنَـا الْقَدِ یْمِ وَھُمْ مِّنَ الْفَشَلِ۔‘‘؎۱ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۹) اکتوبر ۱۸۹۲ء فَقُلْ لَّھُمْ مَّیْسُوْرًا۔وَاسْتَغْفِرْلَھُمْ۔یَعْقِلُکَ رَبُّکَ بِالْکِتَابِ وَالْـحِکْمَۃِ۔فَشُبِّہَ عَلَیْہِ وَ کَانَ مِنَ الْمُلْبَسِ۔‘‘ ؎۲ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) اکتوبر ۱۸۹۲ء الہام محمد حسین۔(گورنمنٹ پنجاب میں شہادت مخفی ناانصافی سے بیچتا ہے) اِذَا دُکَّتِ الْاَرْضُ دَکًّا دَکًّا۔؎۳ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) ۱۸؍اکتوبر۱۸۹۲ء ’’جب یہ عاجز نور افشاں کے جواب میں اِس بات کو دلائل شافیہ کے ساتھ لِکھ چکا کہ درحقیقت رُوحانی قیامت کے مصداق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور کسی قدر نعت ِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو درحقیقت احاطہ بیان سے خارج ہے اِن عبارات میں درج کرچکا اور نیز بطور نمونہ کچھ مناقب و محامدِ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بھی اسی ثبوت کے ذیل میں تحریر کر چکا تو وہ ۱۷؍اکتوبر ۱۸۹۲ء کا دن تھا۔پھر جب میں رات کو بعد تحریر نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مناقب و محامدصحابہ رضی اللہ عنہم سویا تو مجھے ایک نہایت مبارک اور پاک رؤیا دکھایا گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ مَیں ایک وسیع مکان میں ہوں جس کے نہایت کشادہ اور وسیع دالان ہیں اور نہایت مکلّف فرش ہورہے ہیں اور اُوپر کی منزل ہے اور مَیں ایک جماعت کثیر کو ربّانی حقائق و معارف سنا رہا ہوں اور ایک اجنبی اور غیر معتقد مولوی اُس جماعت میں بیٹھا ہے جو ہماری جماعت میں سے نہیں ہے مگر مَیں اس ۱ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ پاک ہے۔بہت سے لوگوں کی مخالفت مشکل کام ہے یہ کام تجھ سے ہوسکتا ہے اور مرد ایسا ہی کرتے ہیں۔تو میری طرف سے ایسے مرتبہ پر ہے جسے لوگ نہیں جانتے۔مَیں نے تجھے پایا جیسا کہ پایا۔تو ہمارے قدیم پانی سے پید اشدہ ہے اور وہ بُزدلی سے ہیں۔۲ (ترجمہ از مرتّب) پس انہیں آسان پہلو سے کہہ اور ا ن کے لئے بخشش مانگ تجھے تیرا ربّ کتاب اور حکمت کے ذریعہ عقل دے گا۔یہ امر اُس پر مشتبہ ہوگیا اور وہ شک میں پڑگیا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) جب زمین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے گا۔