تذکرہ — Page 101
ھو شعنا۔؎۱ ۴ نعسا معلوم نہیں کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔اوّل عربی فقرہ ہے۔۵ یَا دَاوٗدُ عَامِلْ بِالنَّاسِ رِفْقًا وَّ اِحْسَانًـا۔۲؎ ۶ یُوْمَسْٹ ڈو وَہاٹ آئی ٹولڈ یُوْ؎۳۔۷تم کو وہ کرنا چاہیے جو میں نے فرمایا ہے۔یہ اُردو عبارت بھی الہامی ہے۔پھر بعد اس کے ایک اور انگریزی الہام ہے اور ترجمہ اس کا الہامی نہیں… فقرات کی تقدیم تاخیر کی صحت بھی معلوم نہیں اور بعض الہامات میں فقرات کا تقدّم تاخر بھی ہوجاتا ہے… اور وہ الہام یہ ہیں۔۸دَو؎۴ آل من شُڈ بی اَنگری بٹ گاڈ اِز وِد یُوْ۔۹ہِی شل ہلپ یُو۔۱۰وارڈس آف گاڈ ناٹ؎۵ کین ایکس چینج۔ترجمہ۔اگر تمام آدمی ناراض ہوں گے لیکن خدا تمہارے ساتھ ہوگا۔وہ تمہاری مدد کرے گا۔اللہ کے کلام بدل نہیں سکتے۔۱ (الف) ’’یہ ایک عبرانی لفظ ہے جس کے معنے ہیں ’’نجات دے۔‘‘ فرمایا کہ یَـا مَسِیْحَ الْـخَلْقِ عَدْ وَانَـا کا مضمون اس سے ملتا جلتا ہے۔‘‘ (البدر پرچہ ۸ ؍ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲۲ ) (ب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’چونکہ یہ غیر زبان میں الہام ہے اور الہامِ الٰہی میں ایک سرعت ہوتی ہے۔اس لئے ممکن ہے کہ بعض الفاظ کے ادا کرنے میں کچھ فرق ہو اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہ خدا تعالیٰ انسانی محاورات کا پابند نہیں ہوتا یا کسی اور زمانہ کے متروکہ محاورہ کو اختیار کرتا ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ بعض جگہ انسانی گریمر یعنی صرف و نحو کے ماتحت نہیں چلتا۔اس کی نظیریں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں مثلاً یہ آیت اِنْ ھٰذَانِ لَسَاحِرَانِ انسانی نحو کی رُو سے اِنْ ھٰذَیْنِ چاہیے۔‘‘ ( حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۱۷ حاشیہ) ۲ (ترجمہ از ناشر) اے داؤد لوگوں سے نرمی اور احسان کا سلوک کر۔۳ ۶۔You must do what I told you۔۴ ۸۔Though all men should be angry but God is with you۔۹۔He shall help you۔۱۰۔Words of God not can exchange۔۵ (نوٹ از سیّد عبد الحی) یہ کتابت کی غلطی معلوم ہوتی ہے۔یہی الہام صفحہ۸۷ پر بھی درج ہے جہاں cannot کے الفاظ ہیں۔