تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 89 of 1089

تذکرہ — Page 89

یہ دونوں فقرے شاید عبرانی ہیں اور اِن کے معنے ابھی تک اس عاجز پر نہیں کھلے۔‘‘؎۱ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد۱ صفحہ ۶۶۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر۴) ۱۸۸۳ء ’’پھربعد اس کے دو فقرے انگریزی ہیں جن کے الفاظ کی صحت بباعث سرعت ِ الہام ابھی تک معلوم نہیں اور وہ یہ ہیں۔آئی لَوْ یُوْ۔آئی شَیل گِو یو ءِ لارج پارٹی اوف اسلام۔؎۲ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر۴) ترجمہ۔میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔میں تمہیں ایک بڑا گروہ اسلام کا دوں گا۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۰۵) ۱۸۸۳ء ’’ پھر بعد اس کے یہ الہام ہے۔۱۔یَا عِیْسٰی اِنِّیْ مَتَوَفِیْکَ؎۳ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ (وَمُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا؎۴) وَجَاعِلُ الَّذِیْنَ ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے براہین احمدیہ حصّہ پنجم میں اس الہام کی تشریح میں تحریرفرمایا ہے۔’’ ھو شعنا۔نعسا… اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے رہائی فرما۔ہم نے نجات دے دی۔یہ دونوں فقرے عبرانی زبان میں ہیں اور یہ ایک پیش گوئی ہے جو دعا کی صورت میں کی گئی اور پھر دعا کا قبول ہونا ظاہر کیا گیا اور اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جو موجودہ مشکلات ہیں یعنی تنہائی، بے کسی، ناداری، کسی آئندہ زمانہ میں وہ دور کردی جائیں گی چنانچہ پچیس برس کے بعد یہ پیش گوئی پوری ہوئی اور اس زمانہ میں ان مشکلات کا نام و نشان نہ رہا۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۰۴، ۱۰۵) (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) فقرہ ھو شعنا متی ۹ /۲۱میں بھی آیا ہے جس کا ترجمہ حاشیہ میں یوں لکھا ہے۔’’کرم کرکے نجات دے‘‘ دیکھیے زبور ۲۵/۱۱۸۔نعسا کا ترجمہ عبرانی میں ہے ’’قبول ہوئی‘‘ (عربی عبرانی ڈکشنری) ۲ I love you۔I shall give you a large party of Islam۔۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’الہام اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ اس قدر ہوا ہے جس کا خدا ہی شمار جانتا ہے۔بعض اوقات نصف شب کے بعد فجر تک ہوتا رہا ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام میر عباس علی شاہ صاحب۔مکتوبات احمد جلد ۱ صفحہ ۵۸۲ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۴ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یہ فقرہ سہو کاتب سے براہین میں رہ گیا ہے۔(براہین احمدیہ حصّہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۹۴حاشیہ)