تذکرہ — Page 57
۱۸۸۳ء یا اس سے قبل ’’ایک دفعہ صبح کے وقت بہ نظر کشفی چند ورق چھپے ہوئے دکھائے گئے کہ جو ڈاک خانہ سے آئے ہیں اور اخیر پر اُن کے لکھا تھا۔آئی ایم بائی عیسیٰ ؎۱ یعنی میں عیسیٰ کے ساتھ ہوں چنانچہ وہ مضمون کسی انگریزی خوان سے دریافت کرکے دو ہندو آریہ کو بتلایا گیا جس سے یہ سمجھا گیا تھا کہ کوئی شخص عیسائی یا عیسائیوں کی طرز پر دینِ اسلام کی نسبت کچھ اعتراض چھپواکر بھیجے گا چنانچہ اُسی روز ایک آریہ کو ڈاک آنے کے وقت ڈاک خانہ میں بھیجا گیا تو وہ چند چھپے ہوئے ورق لایا جس میں عیسائیوں کی طرز پر ایک صاحب خام خیال نے اعتراضات لکھے تھے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۳، ۵۷۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ ) ۱۸۸۳ء یا اس سے قبل ’’ایک دفعہ کسی امر میں جو دریافت طلب تھا خواب میں ایک درم نُقرہ جو بشکل بادامی تھا اِس عاجز کے ہاتھ میں دیا گیا۔اُس میں دو سطریں تھیں۔اوّل سطر میں یہ فقرہ لکھا تھا۔یَس آئی ایم ہَیپی؎۲ اور دوسری سطر جو خطِ فارق ڈال کر نیچے لکھی ہوئی تھی وہ اُسی پہلی سطر کا ترجمہ تھا۔یعنی یہ لکھا تھا کہ ہاں میں خوش ہوں۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۴،۵۷۵ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳) ۱۸۸۳ء یا اس سے قبل ’’ایک دفعہ کچھ حزن اور غم کے دن آنے والے تھے کہ ایک کاغذ پر بہ نظر کشفی یہ فقرہ انگریزی میں لکھا ہوا دکھایا گیا۔لائف آف پین ؎۳ یعنی زندگی دُکھ کی۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۵ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ ) ۱۸۸۳ء یا اس سے قبل ’’ایک دفعہ بعض مخالفوں کے بارہ میں جنہوں نے عنادِ دلی سے خواہ نخواہ ۱ I am by Isa۔۲ Yes, I am happy۔۳ Life of pain۔