تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 55 of 1089

تذکرہ — Page 55

۱۲؍جون ۱۸۸۳ء ’’آج قبل تحریر اس خط کے یہ الہام ہوا۔۱ کَذَ۔بَ عَلَیْکُمُ الْـخَبِیْثُ۔۲کَذَ۔بَ عَلَیْکُمُ الْـخِنْزِیْـرُ۔۳۔عِنَایَتُ اللّٰہِ حَافِظُکَ۔۴۔اِنِّیْ مَعَکَ اَسْـمَعُ وَاَریٰ۔۵۔اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ۔۶۔فَبَرَّأَہُ اللّٰہُ مِـمَّا قَالُوْا ۷۔وَکَانَ عِنْدَ اللّٰہِ وَجِیْـھًا۔؎۱ ان الہامات میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کوئی ناپاک طبع آدمی؎۲اِس عاجز پر کچھ جھوٹ بولے گا یا جھوٹ بولا ہو مگر عنایت الٰہی حافظ ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام میر عباس علی صاحب۔مکتوباتِ احمد جلد ۱صفحہ ۵۳۴ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۸۸۳ء یا اس سے قبل ’’کئی دفعہ اس عاجز کو نہایت صراحت سے الہام ہوا ہے کہ وید گمراہی سے بھرا ہوا ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام میر عباس علی صاحب۔مکتوباتِ احمد جلد ۱ صفحہ ۵۳۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱ تم پر اس ناپاک نے جھوٹ باندھا ہے۔۲تم پر اس خنزیر نے جھوٹ باندھا ہے۔۳۔اللہ تعالیٰ کی عنایت تیری نگہبان ہے۔۴میں تیرے ساتھ ہوں۔میں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔۵کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔۶سو خدا نے ان کے الزاموں سے اس کو بَری ثابت کیا۔۷۔اور وہ خدا کے نزدیک وجیہ ہے۔۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ اس مقدّمہ کی طرف اشارہ ہے جو مارٹن کلارک نے اگست ۱۸۹۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کھڑا کیا تھا۔چنانچہ حضور اقدس تحریر فرماتے ہیں۔’’اسی مقدمہ کے ذریعہ سے جو خون کے الزام کا مقدمہ تھا وہ الہامی پیش گوئی پوری ہوئی جو براہین احمدیہ میں اس مقدمہ سے ۲۰ برس پہلے درج تھی اور وہ الہام یہ ہے۔فَبَرَّاَ ہُ اللّٰہُ مِـمَّا قَالُوْا وَکَانَ عِنْدَ اللّٰہِ وَجِیْـھًا۔یعنی خدا اس شخص کو اس الزام سے جو اس پر لگایا جائے گا بَری کردے گا کیونکہ وہ خدا کے نزدیک وجیہہ ہے۔سو یہ خدا تعالیٰ کا ایک بھاری نشان ہے کہ باوجود یکہ قوموں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے اتفاق کرلیا تھا مسلمانوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب تھے، ہندوؤں کی طرف سے لالہ رام بھجدت وکیل تھے اور عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب مع اپنی تمام جماعت آئے اور جنگ احزاب کی طرح ان قوموں نے بالاتفاق میرے پر چڑھائی کی تھی لیکن خدا تعالیٰ نے سب کو ذلیل کیا اور مجھے بَری کیا…تا وہ بات پُوری ہو جس کی طرف اس الہامی پیش گوئی میں اشارہ تھا کہ بَرَّأَہُ اللّٰہُ مِـمَّا قَالُوْا۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۷۸،۵۷۹)