تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 706 of 1089

تذکرہ — Page 706

جنبش کرگئیں۔۳۔گوشت کچا دیکھا جس کو ترازو میں تولتے ہیں۔۴۔دیکھا کہ گھر میں ایک میّت پڑی ہے۔۵۔دو لڑکیاں ہیں میں کہتا ہوں میں بیمار ہوں۔۶۔مبارک باد۔دفن کردو۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۹) ۵؍ ستمبر۱۹۰۷ء (الف) ’’ ۱۔بِسَلَامٍ مِّنَّا۔۱؎ ۲۔تو ہر یک بلا سے بچایا جائے گا۔‘‘ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) (ب) خواب میں والدہ مبارک نے کہا کہ مبارک اپنے گھر کو چلا ہے۔میں نے کہا مبارک کا یہی گھر ہے اور یہ اس کا پلنگ ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) (ج) ’’ تَـوَکَّلُوْا عَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷؍ ستمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱) ۶؍ ستمبر۱۹۰۷ء ’’ مَنْ کَانَ فِیْ نُصْـرَۃِ اللّٰہِ کَانَ اللّٰہُ فِیْ نُصْـرَتِہٖ۔‘‘۴؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۷مورخہ ۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷؍ ستمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱) ستمبر ۵؎۱۹۰۷ء (الف) ’’ لَکُم الْبُشْـرٰی فِی الْـحَیٰوۃِ الدُّنْیَا۔‘‘۶؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲) (ب) ’’خواب میں دیکھا کہ ایک پانی کا گڑھا ہے۔میاں مبارک احمد اس میں داخل ہوا اور غرق ہوگیا۔بہت تلاش کیا گیا مگر کچھ پتہ نہیں ملا۔پھر آگے چلے گئے تو اس کی بجائے ایک اَور لڑکا بیٹھا ہوا ہے۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۸مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۵۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷؍ ستمبر۱۹۰۷ء ضمیمہ صفحہ ب) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۲؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۱۷؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ پر بھی یہ الہام مندرج ہیں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اس پر توکل کرو اگر تم مومن ہو۔۴ (ترجمہ از مرتّب) جو شخص خدا کے دین کی مدد میں لگ جاتا ہے خدا اُس کی مدد میں لگ جاتا ہے۔۵ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۷؍ ستمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱ اور بدر مورخہ ۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ میں اس الہام کی تاریخ نزول ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۷ء درج ہے۔۶ (ترجمہ) تمہارے لئے اس دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے۔(بدر مورخہ ۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴)