تذکرہ — Page 666
اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا۔چاہیےکہ ہر ایک آنکھ اُس کی منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قومیں گالیاں دے رہی ہیں اُس کی طرف سے ہے۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھاوے۔‘‘ (اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۰۰ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۲۲؍ فروری۱۹۰۷ء ’’الہام۔۱۔لَا تَـحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔۱؎ ۲۔وَقَعَتْ تَعْذِ یْبُـھَا۔‘‘ ۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲۴) ۲۳؍ فروری۱۹۰۷ء (الف) ’’۱۔لَا۳؎ تَـحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔۲۔سَیُـھْزَمُ الْـجَمْعُ وَ یُـوَلُّوْنَ الدُّبُرَ۔۳۔وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَۃً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِـحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۔۴؎ ۴۔اِنِّیْ اَنَـا الْـحَقُّ وَ الْبَاقِیْ بَـاطِلٌ۔‘‘۵؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲۳) (ب) ’’رؤیا میں گویا مَیں کہتا ہوں یا کسی نے کہا ہے کہ۔اَب جنازہ جاکر پڑھیں گے گویا کسی کا جنازہ ہے جو پڑھا جاوے گا۔لَا تَـحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔کسی دوست کو اس میں تسلّی دی گئی ہے گویا مَیں تسلّی دوں گا۔‘‘ (بدر جلد ۶ نمبر۹مورخہ۲۸ ؍ فروری ۱۹۰۷ءصفحہ ۳) ۱ (ترجمہ) ۱۔غم نہ کر خدا ہمارے ساتھ ہے۔(بدر مورخہ ۲۸؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۲ (ترجمہ از ناشر) ۲۔اس کی سزا واقع ہوگئی۔۳ (ترجمہ) ۱۔غم نہ کر خدا ہمارے ساتھ ہے۔۲۔عنقریب یہ لوگ بھاگ جائیں گے اور پیٹھیں پھیر لیں گے۔۳۔جب کوئی نشان دیکھیں گے تو کہیں گے کہ یہ معمولی بات ہے کوئی خارق عادت امر نہیں یا کوئی فریب ہے۔(بدر مورخہ ۲۸؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۲۸؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ میں ان الہامات کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’یہ اس طرف اشارہ ہے کہ وہ وقت آتا ہے کہ خدا کے نشانوں سے انکار کی گنجائش نہیں رہے گی اور نشان ایسے طور سے کھلیں گے کہ منہ بند ہوجائیں گے۔‘‘ ۵ (ترجمہ از ناشر) ۴۔یقیناً میں ہی حق ہوں اور باقی سب باطل ہے۔