تذکرہ — Page 650
اصل میں یہ ہرسہ الہام پیشگوئیاں ہیں خواہ ایک شخص کے لئے ہوں اور خواہ تین جدا شخصوں کے حق میں ہوں۔‘‘ (بدر۱؎ جلد ۲ نمبر۴۷ مورخہ ۲۲ ؍ نومبر ۱۹۰۶صفحہ ۳) ۱۶؍نومبر ۱۹۰۶ء ’’ ۱۔مَا۲؎ وَقَفْتُ مَوْقِفًا اَغْیَظَ مِنْ ھٰذَا۔۲۔اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِ یْدٌ۔۳؎ ۳۔طُوْبٰی لِمَنْ وَافَقَ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵۰) ۱۸؍ نومبر۱۹۰۶ء روز عید ’’خواب میں دیکھا کہ ایک جڑھ ہمارے باغ میں لگارہے ہیں جب وہ لگ گئی تو غیب سے آواز آئی کہ۔مبارک۔‘‘ (کاپی الہامات۵؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴۹) ۲۲؍ نومبر۱۹۰۶ء ’’ رَبِّ۶؎ احْفَظْنِیْ فَاِنَّ الْقَوْمَ یَأْخُذُ وْنَنِیْ۷؎ سُـخْرَۃً۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴۸) ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۷ ؍ نومبر۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں ان الہامات کی تفصیل اور الفاظ میں معمولی اختلاف ہے۔۲ (ترجمہ) ۱۔اس سے زیادہ غضبناک کسی موقع پر میں کھڑا نہیں ہوا۔۲۔تحقیق پکڑ تیرے ربّ کی سخت ہے۔(بدر مورخہ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) ۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں ان الہامات کی تاریخ ۱۸؍نومبر ۱۹۰۶ء درج ہے نیز ان الہامات سے قبل یہ تحریر ہے کہ ’’پھر ایک نظارہ آنکھوں کے سامنے پھر گیا اور اس کے بعد الہام ہوا۔‘‘ ۴ (ترجمہ از ناشر) مبارک ہو اس کے لئے جس نے موافقت کی۔۵ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں یہ رؤیا باختلاف الفاظ درج ہے۔۶ (ترجمہ) اے میرے ربّ! میری حفاظت کر کیونکہ قوم نے تو مجھے ٹھٹھے کی جگہ ٹھہرالیا۔(بدر مورخہ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) ۷ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں اس الہام کے الفاظ یوں ہیں۔’’ رَبِّ احْفَظْنِیْ فَاِنَّ الْقَوْمَ یَتَّخِذُ وْنَنِیْ سُـخْرَۃً۔‘‘