تذکرہ — Page 582
۲۔تَـأْتِیْ عَلَیْھِمْ اَیَّـامٌ مُّبَارَکَۃٌ ثُمَّ تَکْثُرُ ذُنُـوْبُـھُمْ وَ تَکْثُرُ دُنْیَاھُمْ۔…۱؎… ۳۔تَنْزِلُ عَلَیْـھِمُ الْمَصَآئِبَ۔۴۔وَلَا یَضُـرُّھُمُ اللہُ اِلٰی حَیٰوتِکُمْ۔۵۔اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍقَدِیْرٌ۔۶۔وَاحْفَظْنِیْ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ یُرْسَلُ اِلَـیَّ۔۷۔عِنْدِیْ حَسَنَۃٌ ھِیَ خَیْرٌ مِّنْ جَبَلٍ۔۸۔اَعْلَمُ مِنَ اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔۹۔اِنِّیْ اَعْلَمُ مِنَ اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔۱۰۔کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْأَہٗ۔۲؎ ۱۱۔آسمان سے بہت دودھ اترا ہے محفوظ رکھو۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸۵، ۲۸۴) ۲۷؍ اپریل۱۹۰۶ء (الف) ’’۱۔رَبِّ لَاتُضَیِّعْ عُـمُرِیْ وَعُـمُرَھَا وَاحْفَظْنِیْ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ تُرْسَلُ اِلَـیَّ ۲۔اِنَّہٗ نَـازِلٌ مِّنَ السَّمَآءِ مَا یُغْنِیْکَ۔۳۔اُرِیْکَ مَا یُـرْضِیْکَ۔۴۔عِنْدِیْ حَسَنَۃٌ ھِیَ خَیْرٌ مِّنْ جَبَلٍ۔۵۔اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍقَدِیْرٌ۔۳؎ ۶۔آسمان سے دُودھ اُترا ہے، محفوظ رکھو۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۱۸ مورخہ۳ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۵ مورخہ۳۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱) بقیہ حاشیہ۔سب سے بڑا ورثہ ہے۔مَیں نے ان الہامات کو دیکھا تو ان میں ایک الہام آپ ؑ کی اَولاد کے متعلق یہ درج تھا حق اَولاد در اَولاد … حق اَولاد در اَولاد کے معنی درحقیقت یہی تھے کہ یہ حق جو باہر سے تعلق رکھتا ہے۔یعنی زمینوں اور جائدادوں وغیرہ میں حصہ یہ کوئی زیادہ قیمتی نہیں۔زیادہ قیمتی یہ چیز ہے کہ مَیں نے تمہاری اَولاد کے دماغوں میں وہ قابلیت رکھ دی ہے کہ جب بھی یہ اس قابلیت سے کام لیں گے دُنیا کے لیڈر ہی بنیں گے… اور یہ وہ ورثہ ہے جو ہم نے تمہاری اَولاد کے دماغوں میں مستقل طور پر رکھ دیا ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ۲۲؍ اکتوبر ۱۹۵۵ء صفحہ ۵۔خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳؍ ستمبر ۱۹۴۷ء) ۱ یہ حصہ پڑھا نہیں جاسکا۔(ناشر) ۲ (ترجمہ از ناشر) ۲۔ان پر بابرکت دن آئیں گے۔پھر ان کے گناہ بڑھ جائیں گے اور ان کی دینا کی حرص بھی بڑھ جائے گی۔۳۔ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی۔۴۔اور تمہاری زندگی میں اللہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائے گا۔۵۔کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔۶۔اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیو جو میری طرف بھیجی جاویں۔۷۔میرے پاس بھلائی ہے جو پہاڑ سے بہتر ہے۔۸۔میں اللہ سے وہ کچھ جان چکا ہوںجس کا تم علم تک نہیں رکھتے۔۹۔یقیناً میں اللہ سے وہ کچھ جان چکاہوں جس کا تم علم تک نہیں رکھتے۔۱۰ اس کھیتی کی طرح جس نے اپنی کونپل نکالی۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اے ربّ میری او ر اس کی عمر کو ضائع نہ کریو اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیو جو میری طرف بھیجی جاویں ۲۔تحقیق آسمان سے وہ چیز نازل ہونے والی ہے جو تجھے غنی کر دے گی ۳۔تجھے وہ چیز دکھلائوں گا جو تجھے خوش کردے گی ۴۔میرے پاس بھلائی ہے جو پہاڑ سے بہتر ہے ۵۔کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔