تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 558 of 1089

تذکرہ — Page 558

۲۵ ؍جنوری ۱۹۰۶ء ’’سَفِیْنَۃٌ وَّسَکِیْنَۃٌ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۵) ۲۶؍ جنوری ۱۹۰۶ء ’’دیکھا کہ ایک مربع شکل کا صندوق ہے جس میں دو خانے ہیں۔ایک خانہ میں موت ایک عورت کی شکل میں بیٹھی اور دوسرے خانہ میں اس کی لڑکی ہے۔وہ عورت مجھے تلاش کرتی ہے اور وہ صندوق گاڑی کی طرح چلتا ہے۔مَیں نے اس کو اشارے سے کہا کہ کچھ تاخیر کرو۔تب وہ مَتامّل سی رہ گئی۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۵مورخہ۲؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۲۷؍ جنوری ۱۹۰۶ء (الف) ’’میں نے دیکھا مولوی محمد علی صاحب انگریزی میں انگریزوں کے لہجہ میں کچھ پڑھ رہے ہیں اور بار بار پڑھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔اے وَرڈ اینڈ ٹو گرلز۲؎۔ترجمہ۔ایک کلام اور دو لڑکیاں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۵) (ب) ’’ ایک کتاب دکھلائی گئی اس پر لکھا تھا۔لائف۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۲ نمبر۵مورخہ۲؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۲۸؍ جنوری ۱۹۰۶ء الہام۔’’ ۲۵؍ فروری کے بعد جانا ہوگا۔‘‘ ۱؎ ۱ (ترجمہ) کشتی اور سکینت (بدر مورخہ ۲؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اورالحکم مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ میں اس الہام کی تاریخ ۲۶؍ جنوری ۱۹۰۶ء درج ہے۔علاوہ ازیں بدر میں مزید تحریر ہے کہ ’’فرمایا: دل میں ان مشکلات کا خیال تھا جو سلسلہ حقہ کی راہ میں ہیں تو یہ الہام ہوا۔‘‘ ۲ A word and two girls (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ میں یہ الہام مع خواب الفاظ کے اختلاف سے درج ہے۔بدر کی تحریر یوں ہے۔۱۔’’ الہام ہوا۔وَرڈ اینڈ ٹُو گرلز ۲۔خواب میں دیکھا کہ گویا ایک انگریز مذکورہ بالا الفاظ باربار بولتا ہے۔پھر جب غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ انگریز نہیں بلکہ وہ مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے ہیں جو وہ الفاظ بول رہے ہیں۔اور پھر یہی الہام انگریزی میں ہوا اور ساتھ ہی اس کا ترجمہ بھی۔یعنی یہ کہ ایک کلام اور دو لڑکیاں‘‘ ۳ Life ترجمہ۔زندگی (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ۳۱؍ جنوری۱۹۰۶ء صفحہ۳ میںخواب کے الفاظ یہ ہیں۔’’رؤیا میں دیکھا کہ ایک کتاب ہے میں نے چاہا کہ اس کا نام پڑھوں تو لکھا ہوا تھا۔لائف۔اس کے اندر نقشہ وغیرہ ہے۔‘‘