تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 519 of 1089

تذکرہ — Page 519

آیا۔گویا وہ کہتا ہے بخار ٹوٹ گیا۔اسی دن بخار ٹوٹ گیا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۴) جون۱۹۰۵ء ’’۱۰؍ جون ۱۹۰۵ء کو قبل ظہر بیان کیا کہ دو تین دن ہوئے الہام ہوا تھا۔مُضِرِّ صحت۔‘‘ ( الحکم جلد ۹ نمبر۲۱ مورخہ۱۷؍ جون ۱۹۰۵ء صفحہ۱) ۹؍ جون۱۹۰۵ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ وَ مَعَ کُلِّ مَنْ اَحَبَّکَ۔۱؎ ۲۔رَدَ دْتُّ اِلَیْـھَا رَوْحَھَا وَ رَیْـحَانَـھَا۔۳۔اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔۴۔امن است در مقامِ محبّت سرائے ما۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴۳) ۱۳؍ جون۱۹۰۵ء ’’خواب میں خدا تعالیٰ کی طرف سے پانچ شعر دکھلائے (گئے) جو بھول گئے۔پانچواں شعر یاد رہا اور وہ یہ تھا تو در منزل ماچو بار بار آئی خدا اَبرِ رحمت ببارِ ید یانے ‘‘ (کاپی الہامات۳؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴۴) ۱۵؍ جون۱۹۰۵ء ’’ اس کا غوث محمد نام رکھا گیا ‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴۴) ۱۶؍ جون۱۹۰۵ء ’’رؤیا۔قبل از نماز صبح۔مَیں اپنے مکان میں کمرے کے اندر کھڑا ہوں۔اس وقت ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۰؍جون ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ اور بدر مورخہ یکم جون ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ میں بھی یہ الہام درج ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں اور ان تمام کے ساتھ جو تجھ سے محبّت رکھتے ہیں یا رکھیں گے۔۲۔مَیں نے اس کی طرف اس کی راحت اور خوش زندگی کو لَوٹا دیا۔۳۔یقیناً میرے ساتھ میرا رَبّ ہے جو میری رہنمائی کرے گا۔۴۔ہمارے محبّت بھرے مکان میں ہر طرح سے امن ہے۔۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۸؍ جون ۱۹۰۵ء صفحہ۲ اور الحکم مورخہ۱۷؍ جون ۱۹۰۵ء صفحہ۱ میں یہ خواب باختلاف الفاظ درج ہے۔بدر میں موجود تفصیل کے الفاظ یہ ہیں۔’’ایک کاغذ دکھایا گیا جس پر پانچ سطریں لکھی ہوئی تھیں۔ان کو نظم کہہ سکتے ہیں نہ نثر۔کچھ مِلا جُلا سا تھا۔وہ کاغذ میرے ہاتھ میں دیا گیا۔مَیں نے پانچوں سطروں کو پڑھا مگر اُٹھتے اُٹھتے ایک سطر یاد رہی اور وہ اِس طرح تھی۔تو در منزل ماچو بار بار آئی خدا اَبرِ رحمت ببارِ ید یانے ‘‘