تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 511 of 1089

تذکرہ — Page 511

۱۹۰۵ء ’’مجھے خدا نے اپنے الہام سے یہ بھی خبر دی ہے کہ جو شخص تیری طرف تِیر چلائے گا مَیں اُسی تِیر سے اس کا کام تمام کروں گا۔‘‘ ( براہین احمدیہ حصّہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۰۲) ۵ ؍ مئی۱۹۰۵ء (کشف) فرمایا۔’’آج باغ میں سے ایک جامن کا پتّہ مَیں نے غور سے دیکھا تو اس پر جدھر سے پڑھیں یہی لکھا ہوا نظر آتا تھا۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔‘‘ ( بدر جلد ۱ نمبر۵مورخہ ۴ ؍مئی ۱۹۰۵ء صفحہ۷) ۹؍مئی۱۹۰۵ء ’’۱۔یَسْتَنْبِئُوْنَکَ اَحَقٌّ ھُوَ۔قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْ اِنَّہٗ لَـحَقٌّ۔۱؎ ۲۔پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔۲؎ اس کے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ بہار کے دنوں میں زلزلہ ظاہرہوگا۔۳۔فتح نمایاں۔‘‘ ( کاپی الہامات۳؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۳) بقیہ حاشیہ۔اُس کی بجائے ’’شاہ‘‘ کا لقب اختیار کیا اور ’’نادر شاہ‘‘ کہلانے لگا۔اس کے بعد ۸ ؍ نومبر ۱۹۳۳ء کو عین دن کے وقت نادر شاہ کو ایک شخص عبدالخالق نے ایک بڑے مجمع میں قتل کردیا اور اس طرح پر نادر شاہ کی بے وقت اور اچانک موت نے نہ صرف افغانستان بلکہ تمام دُنیا کی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ کہلوائے کہ ’’آہ نادر شاہ کہاں گیا۔‘‘ ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اور تجھ سے اس اہم واقعہ کے متعلق پُوچھتے ہیں کہ کیا وہ واقعی ہونے والا ہے۔کہو ہاں۔مجھے اپنے ربّ کی قَسم ہے وہ یقیناً واقع ہوگا۔۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ بہار کے زمانہ میں ایک اَور سخت زلزلہ آنے والا ہے۔وہ بہار کے دن ہوں گے۔نہ معلوم کہ وہ ابتداء بہار کا ہوگا جبکہ درختوں میں پتہ نکلتا ہے یا درمیان اُس کا یا اَخیر کے دن۔جیسا کہ الفاظ وحی کے یہ ہیں ’’پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔‘‘ چونکہ پہلا زلزلہ بھی بہار کے ایام میں آیا تھا اِس لئے خدا نے خبر دی کہ وہ دوسرا زلزلہ بھی بہار میں ہی آئے گا اور چونکہ آخر جنوری میں بعض درختوں کا پتہ نکلنا شروع ہوجاتا ہے اِس لئے اِسی مہینہ سے خوف کے دن شروع ہوں گے اور غالباً مئی کے اَخیر تک وہ دن رہیں گے۔‘‘ (الوصیّت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۱۴) ۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۱؍مئی ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ اور الحکم مورخہ ۱۰؍ مئی ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں یہ الہامات ترتیب کے اختلاف سے مندرج ہیں۔