تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 488 of 1089

تذکرہ — Page 488

اَلْفَارِقُ۔وَ مَا اَدْ رَاکَ مَا الْفَارِقُ۔؎۱ بعد اس کے آنکھ کھل گئی۔‘‘ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۲) (ج) ’’بیوی پھر گئی۔اس کو مرتد ہونا کہتے ہیں۔ہماری آخری گھڑی۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۳) نومبر ۱۹۰۴ء ’’رؤیا۔حضرت صاحبزادہ مبارک احمد سَلَّمَہُ اللہُ الْاَحَد حضرت کو کچھ دیر تک نہیں ملا۔حضرت کو تشویش اور فکر ہوئی۔اس کی تلاش کررہے ہیں۔تب حضرت اُمّ المؤمنین نے فرمایا کہ یہ مبارک موجود تو ہے۔پھر حضرت نے تین سجدہ شکر کے کئے زمین پر۔‘‘ (الحکم جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخہ ۲۴ ؍ نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶) ۲۵ ؍نومبر ۱۹۰۴ء ’’ الہام۔غلام قادر؎۳ آگئے۔گھر نُور اور برکت سے بھر گیا۔رَدَّ اللّٰہُ اِلَـیَّ۔‘‘؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۳ ) ۱ (ترجمہ از مرتّب) وہ عظیم الشان اَمر فارق آرہا ہے اور تم کیا سمجھتے ہو کہ وہ اَمر فارق کس شان کا ہوگا۔۲ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۲۴؍نومبر و یکم دسمبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۳ و الحکم مورخہ ۲۴؍نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ میں یہ رؤیا ۲۴؍نومبر ۱۹۰۴ء کے حوالہ سے باختلافِ الفاظ درج ہے۔البدر میں اس رؤیا کے الفاظ یوں ہیں۔’’ مَیں نے ایک سفید تہ بند باندھا ہوا ہے مگر وہ بالکل سفید نہیں ہے کچھ کچھ میلا ہے کہ اس اثناء میں مولوی صاحب نماز پڑھانے لگے ہیں اور انہوں نے سورۂ الحمد جَہر سے پڑھی ہے اور اُس کے بعد انہوں نے یہ پڑھا۔اَلْفَارِقُ وَمَا اَدْ رَاکَ مَا الْفَارِقُ۔اس وقت مجھے یہی معلوم ہوا کہ یہ قرآن شریف میں سے ہی ہے۔‘‘ ۳ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ میں یہ الہام یوں درج ہے۔’’غلام قادر آئے گھر نُور اور برکت سے بھر گیا۔رَدَّ اللّٰہُ اِلَـیَّ۔‘‘ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۲۳؍اپریل ۱۹۹۹ء میں اس الہام کا اطلاق صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی شہادت پر ان الفاظ میں کیا۔’’اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام پڑھ کر سناتا ہوں جس کا اطلاق لازماً مرزا غلام قادر شہید کے اوپرہوتا ہے۔اس کے سوا ہو نہیں سکتا۔۱۹۰۴ء میں ۲۵؍ نومبر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا۔’’غلام قادر آگئے، گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔رَدَّ اللّٰہُ اِلَـیَّ۔نیچے ترجمہ ہےاللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس پھر بھیج دیا۔رَدَّ اللّٰہُ اِلَـیَّ۔کا ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس بھیج دیا۔اب غلطی سے اس سے پہلے اس الہام کو حضرت مرزا غلام قادر کے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی گئی ہےحالانکہ حضرت مرزا غلام قادر تو اس الہام سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے اور ان کے آنے سے مسیح موعود کا گھر کیسے برکت سے بھر گیا۔’’گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔‘‘ ظاہر ہے کہ یہ ایک پیشگوئی تھی۔ایک ایسا غلام قادر آنے والا ہے میری اولاد میں جس کے آنے سے جس گھر میں آئے گا وہ گھر برکت اور نور سے بھر جائے گا۔‘‘ (شہدائے احمدیت صفحہ ۱۶۔شائع کردہ طاہر فاؤنڈیشن ربوہ۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۴ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس پھر بھیج دیا۔