تذکرہ — Page 487
ماری اور پھر پکڑ کر اپنی زوجہ کو دیا جس سے مراد لڑکا؎۱ کہتے ہیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) ۴؍ نومبر۱۹۰۴ء ’’ ۲۵؍ شعبان ۱۳۲۲ھ ۴؍نومبر ۱۹۰۴ء بروز جمعہ مقام سرائے بٹالہ بوقت واپسی اَز سیالکوٹ۔خواب میں مَیں نے دیکھا کہ راجہ گلاب سنگھ راجہ وفات (یافتہ) کشمیر میرے پَیر دبا رہا ہے اور پھر دیکھا کہ بہت سے زیورات سونے کے جمع ہورہے ہیں اور مولوی نور دین صاحب نے پوچھا ہے یہ کیسے زیورات ہیں۔مَیں نے کہا گوالیار کے راجہ نے خیرات کے لئے بھیجے ہیں اور گوالیار کا راجہ بھی ملنے کے لئے آتا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۱) ۲۲؍ نومبر ۱۹۰۴ء ’’مطابق ۱۲؍رمضان ۱۳۲۲ھ۔۱۔روز نقصان بر تو نیاید۔۲۔کَمِثْلِکَ دُ۔رٌّ لَّا یُضَاعُ۔۳۔لَا یَـاْتِیْ عَلَیْکَ یَــوْمُ الْـخُسْـرَانِ۔‘‘؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۱) ۲۳ ؍نومبر۱۹۰۴ء (الف) ’’ آج خواب میں دیکھا کہ بہت سی کنجیاں میرے سامنے پڑی ہیں شاید ہزار دو ہزار کنجی ہے۔یعنی مِفْتَاح۔‘‘ (کاپی الہامات۳؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۱ ) (ب) ۲۳؍نومبر ۱۹۰۴ءوقت ۹ بجے شام۔’’ مَیں نے دیکھا کہ میں ایک عورت کی چادر لے کر باہر نکلا ہوں اور ایک جگہ آتا ہوں جو مسجد سے مشابہہ ہے۔شاید وقت شام ہے اور میں اندر سے ننگا ہوں یعنی کرتہ نہیں ہے زنانہ چادر اوپر ہے اور ایک رکعت پڑھ کر آیا ہوں کسی سبب سے باہر آگیا ہوں آگے مولوی نور دین صاحب نماز شام پڑھنے لگے ہیں۔مَیں نے کہا آپ نماز پڑھاویں انہوں نے نماز میں اوّل اَلْـحَمْد پڑھا ہے۔بعد اس کے یہ چند کلمے پڑھے ہیں جو اس وقت سمجھتا ہوں جو قرآن شریف میں سے ہیں اور وہ یہ ہیں۔۱ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) اِس خواب کو لکھنے سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دعا لکھی ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ وَلَـدًا ذَکَـرًا خَامِسًا مَّعَ حَیَاۃِ نَفْسِیْ وَ زَوْجَتِیْ وَوُلْدِیْ اَجْـمَعِیْنَ۔اٰمین۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اے اللہ ! مجھے میری بیوی اور میری ساری اولاد کی زندگی کے ساتھ ایک پانچواں فرزند نرینہ عطا فرما۔آمین ۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔نقصان کا دن تجھ پر نہ آئے۔۲۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔۳۔تجھ پر گھاٹے کا دن نہیں آئے گا۔(نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) الہام ’’روز نقصان بر تو نیاید‘‘ الحکم مورخہ ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ اور البدر مورخہ ۲۴ ؍ نومبر و یکم دسمبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۳ پر بھی شائع ہوا ہے۔۳ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ میں یہ خواب ان الفاظ میں درج ہے۔’’اپنے آگے بہت سی کنجیاں دیکھیں جو شاید دو ہزار کے قریب ہیں یا زیادہ۔‘‘