تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 425 of 1089

تذکرہ — Page 425

وَجَلَسَتْ عِنْدِیْ۔وَقَالَتْ لَوْ مِتُّ فَعَلَیْکَ اَنْ تَغْسِلَنِیْ اَنْتَ لَا غَیْرُکَ۔وَ اَرَادَتْ عِنْدَ وَضْعِ الْـحَمْلِ۔ثُمَّ بَعْدَ ذٰلِکَ اَحْسَسْتُ زَلْزَلَۃً خَفِیْفَۃً وَّ مَا اَعْقَبَـھَا ضَـرَرٌ۔وَخَرَجْتُ اَنَـا وَ زَوْجَتِیْ مِنْ مَّکَانِ السَّقْفِ اِلَی الْفِنَآءِ وَ کَانَ ھٰذَا یَـوْمُ الْـخَمِیْسِ ۲۲شوال۱۳۲۰ھ وَ اَحْسَسْتُ فِیْ نَفْسِیْ فِیْ وَقْتِ قَوْلِ زَوْجَتِیْ کَاَنَّ جِبْرَئِیْلَ قَاعِدٌ عِنْدِیْ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲) (ب) ’’ رات کو مَیں نے دیکھا کہ ایک بڑا زلزلہ آیا مگر اس سے کسی عمارت وغیرہ کا نقصان نہیں ہوا۔‘‘ (البدر۱؎ جلد۲ نمبر۵ مورخہ ۲۰؍ فروری۱۹۰۳ء صفحہ ۳۶) ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۳ء ’’ مَیں نے خواب میں دیکھا کہ گویا مَیں ایک مضمون شائع کرنے لگا ہوں۔گویا کرم الدین کے مقدّمہ کے بارے میں کہ آخری نتیجہ کیا ہوا۔اور مَیں اس پر یہ عنوان لکھنا چاہتا ہوں۔تَفْصِیْلُ۲؎ مَا صَنَعَ اللّٰہُ فِیْ ھٰذَا الْبَاْسِ بَعْدَ مَا اَشَعْنَاہُ فِی النَّاسِ۔قَدْ بَعُدُ۔وْا مِنْ مَّآءِ الْـحَیَاۃِ۔فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔‘‘ ؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳) ۲۶؍ جنوری۴؎ ۱۹۰۳ء ’’مجھے جو قریب دو ماہ سے کھانسی ہے آج میں نے دیکھا کہ گویا مولوی محمد احسن نے بقیہ حاشیہ۔ہیں اور میرے پاس بیٹھ گئی اور کہا کہ اگر مَیں مرجاؤں تو مجھے آپ ہی غسل دیں۔اور اس وقت اس نے وضع حمل کے وقت مرنا مراد لیا۔پھر اس کے بعدمَیں نے ایک خفیف سا زلزلہ محسوس کیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور مَیں اور میری بیوی مکان کے اندر سے صحن میں نکل آئے۔اور یہ جمعرات کا دن اور تاریخ ۲۲؍شوال ۱۳۲۰ھ تھی۔اور مَیں نے اپنی بیوی کے قول کے وقت اپنے دل میں محسوس کیا گویا حضرت جبرئیل میرے پاس بیٹھے ہوئے ہیں۔۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴ اور البدر ۲۳؍ و ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ میں بھی یہ رؤیا درج ہے۔۲ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۲۰؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۶۔البدر مورخہ ۲۳؍ و ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ اور الحکم مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ میں یہ الہام مع تفصیل ان الفاظ میں درج ہے۔’’ فرمایا۔آج ایک کشف میں دکھایا گیا۔تَفْصِیْلُ مَا صَنَعَ اللّٰہُ فِیْ ھٰذَا الْبَاْسِ بَعْدَ مَا اَشَعْتُہٗ فِی النَّاسِ۔اس کے بعد الہامی صورت ہوگئی اور زبان پر یہی جاری تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقدمہ کے متعلق جو قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں بتلایا گیا تھا اب اس کی تفصیل ہوگی۔‘‘ ۳ (ترجمہ از مرتّب) تفصیل ان کارناموں کی جو خدا نے اس جنگ میں کئے۔بعد اس کے کہ ہم نے اس پیشگوئی کو لوگوں میں شائع کیا۔وہ زندگی کے پانی سے دُور ہوگئے ہیں۔پس تُو انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴ کے علاوہ البدر مورخہ ۲۳؍ و ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ میں یہ رؤیا ۲۵؍جنوری کے تحت یوں درج ہے۔’’ مجھے کھانسی کی کمال تکلیف تھی۔مَیں نے خواب میں دیکھا کہ