تذکرہ — Page 424
۱۹؍جنوری ۱۹۰۳ء جہلم سے واپس قادیان آکر الہام ہوا۔’’ اَ فَانِـیْنُ اٰیَـاتٍ۔‘‘ ؎۱ ( الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۱۵ ) ۲۰؍ جنوری ۱۹۰۳ء ’’ میں نے دیکھا کہ گویا میں موسیٰ ہوں اور دریائے نیل پر کھڑا ہوں۔پاس میرے بنی اسرائیل ہیں۔اتنے میں فرعون مع اپنے تمام لشکر کے آپہنچا تب میری جماعت نے کہا کہ اب ہم پکڑے گئے اس وقت بہت سختی اور زور سے میں نے کہا۔’’ کَلَّا اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔‘‘؎۲ اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل گئی اور یہی زبان پر جاری تھا۔‘‘ (کاپی الہامات؎۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱) ۲۱؍ جنوری ۱۹۰۳ء ۱۔’’خواب میں مَیں نے دیکھا کہ کرم الدین کو کچھ سزا ہوگئی ہے۔پھر اس کے بعد یہ الہام ہوا۔’’ ذٰلِکَ بِـمَا عَصَوْا وَّکَا نُوْا یَعْتَدُ وْنَ۔‘‘؎۴ ۲۔’’ نَو فرزند کی نسبت الہام ہوا۔غَــــاسِــــــقُ اللہِ یعنی وہ قمر جس کو خسوف لگے گا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲) ۲۲؍ جنوری ۱۹۰۳ء (الف) ’’ رَاَیْتُ؎۵ فِی الْمَنَامِ کَاَنَّ اِمْرَءَتِیْ جَآءَتْنِیْ وَ عَلَیْـھَا ثَـوْبٌ کَالْمُحْرِمِ ۱ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۲۳؍ و ۳۰؍ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷ میں یہ الہام مع ترجمہ یوں درج ہے۔’’جہلم سے واپسی پر حضرت اقدس کو ایک اور الہام ہوا۔اَ فَانِـیْنُ اٰیَـاتٍ۔(گو نا گوں نشانات)‘‘ ۲ (ترجمہ از مرتّب) نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔میرا ربّ میرے ساتھ ہے۔وہ ضرور میرے لئے رستہ نکالے گا۔۳ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ کے علاوہ البدر مورخہ ۲۳، ۳۰؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ میں بھی ۱۹؍جنوری ۱۹۰۳ء کے تحت یہ رؤیا یوں درج ہے۔’’مَیں مصر کے دریائے نیل پر کھڑا ہوں اور میرے ساتھ بہت سے بنی اسرائیل ہیں اور مَیں اپنے آپ کو موسیٰ سمجھتا ہوں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھاگے چلے آتے ہیں۔نظر اُٹھا کر پیچھے دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرعون ایک لشکر ِ کثیر کے ساتھ ہمارے تعاقب میں ہے اور اس کے ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے و گاڑیوں و رتھوں کے ہے اور وہ ہمارے بہت قریب آگیا ہے۔میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور اکثر ان میں سے بے دل ہوگئے ہیں اور بلند آواز سے چلّاتے ہیں کہ اے موسیٰ ہم پکڑے گئے۔تو مَیں نے بلند آواز سے کہا۔کَلَّا اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔اتنے میں مَیں بیدار ہوگیا اور زبان پر یہی الفاظ جاری تھے۔‘‘ ۴ (ترجمہ از مرتّب) یہ اس لئے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے بڑھ گئے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) مَیں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میری بیوی میرے پاس آئی ہے اور اس پر گویا احرام والے کپڑے