تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 348 of 1089

تذکرہ — Page 348

صَدَقَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ وَ کَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔۳۳۔اِنَّ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ کَانَــتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاھُمَا۔۳۴۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۳۵۔وَ قَالُــوْا اِنْ ھٰذَا اِلَّا اخْتِلَاقٌ۔۳۶۔قُلْ اِنِ افْتَـرَیْتُہٗ فَعَلَـیَّ اِجْرَامِیْ۔۳۷۔وَ لَقَدْ لَبِثْتُ فِیْکُمْ عُـمُرًا مِّنْ قَبْلِہٖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۔۳۸۔وَقَالُوْا مَا سَـمِعْنَا بِـھٰذَا فِیْ اٰبَـآءِنَا الْاَوَّلِیْنَ۔۳۹۔قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی۔۴۰۔وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْـرَہٗ لَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْـخَاسِرِیْنَ۔۴۱۔اِنَّکَ عَلٰی صِـرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۔۴۲۔وَجِیْـھًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ۔۴۳۔وَ یَقُوْلُوْنَ اَنّٰی لَکَ ھٰذَا۔۴۴۔اِنْ ھٰذَا اِلَّا قَوْلُ الْبَشَـرِ وَ اَعَانَہٗ عَلَیْہِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ۔۴۵۔اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِـرُوْنَ۔۴۶۔ھَیْـھَاتَ ھَیْـھَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۔۴۷۔مِنْ ھٰذَا الَّذِیْ ھُوَ مَھِیْنٌ۔۴۸۔وَ لَا یَکَادُ یُبِیْـنُ۔۴۹۔جَاھِلٌ اَوْ مَـجْنُوْنٌ۔۵۰۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۵۱۔وَ اِنَّـا کَـفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۵۲۔ذَرْنِیْ وَ الْمُکَذِّ۔بِیْنَ۔۵۳۔اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔۵۴۔یَـجْتَبِیْ اِلَیْہِ مَنْ یَّشَآءُ۔۵۵۔لَا یُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَ ھُمْ یُسْئَلُوْنَ۔بقیہ ترجمہ۔اللہ اور اس کے رسول کی بات سچی نکلی اور خدا کا حکم پورا ہوتا ہے۔۳۳۔زمین اور آسمان بندھے ہوئے تھےسو ہم نے دونوں کو کھول دیا۔۳۴۔خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کوسب دینوں پر غالب کرے۔۳۵۔اور کہتے ہیں کہ یہ تمام افترا ہے۔۳۶۔کہہ اگر مَیں نے افترا کیا ہے تو یہ سخت گناہ میری گردن پر ہے۔۳۷۔اور مَیں اس سے پہلے ایک مدّت تک تم میں ہی رہتا تھا۔کیا تم غور نہیں کرتے؟ ۳۸۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس بات کا ذکر اپنے بزرگوں سے نہیں سنا۔۳۹۔کہہ ہدایت دراصل خدا کی ہدایت ہے ۴۰۔اور جو شخص اس کے سوا اَور دین کو پسند کرے گا اُسے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان رسیدہ ہوگا۔۴۱۔اور یقیناً تو صراطِ مستقیم پر ہے۔۴۲۔دنیا اور آخرت میں وجیہہ اور مقرّبین میں سے ہے۔۴۳۔اور کہتے ہیں کہ یہ بات تجھے کہاں سے حاصل ہوئی۔۴۴۔یہ تو بشر کا کلام ہے اور بعض اَور لوگوں نے اس کام میں اسے مدد دی ہے۔۴۵۔کیا تم فریب کو ماننے لگے حالانکہ تم دیکھ رہے ہو۔۴۶۔جو وعدہ تمہیں دیا گیا ہے اس کا پورا ہونا ناممکن ہے۔۴۷۔اس شخص کا وعدہ جو ذلیل آدمی ہے۔۴۸۔اور اپنی بات کو کھول کر بیان بھی نہیں کرسکتا۔۴۹۔جاہل ہے یا مجنون۔۵۰۔کہہ اگر تم خدا سے محبّت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبّت رکھے۔۵۱۔اور ہم تجھ سے ٹھٹھا کرنے والوں کے مقابل پر تیرے لئے کافی ہوں گے۔۵۲۔اور مکذّبوں کی سزا مجھ پر چھوڑ دے۔۵۳۔سب تعریف اُس خدا کو ہے جس نے تجھے مسیح ابن مریم بنایا۔۵۴۔جس کو چاہتا ہے اپنے لئے چُن لیتا ہے۔۵۵۔وہ اپنے کام سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔