تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 349 of 1089

تذکرہ — Page 349

۵۶۔اُمَمٌ یَـسَّـرْنَا لَھُمُ الْھُدٰی۔وَ اُمَمٌ حَقَّ عَلَیْـھِمُ الْعَذَابُ۔۵۷۔وَ یَـمْکُرُوْنَ وَ یَـمْکُرُاللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔وَلَکَیْدُ اللّٰہِ اَکْبَرُ۔۵۸۔وَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَکَ اِلَّا ھُزُوًا۔اَھٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ۔۵۹۔اِنَّ ھٰذَا الرَّجُلَ یَـجُوْحُ الدِّیْنَ وَقَد بَلَجَتْ اٰیَاتِیْ وَ جَـحَدُوْا بِـھَا وَ اسْتَیْقَنَتْـھُمْ۱؎ اَنْفُسُھُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا۔۶۰۔قَاتَلَھُمُ اللّٰہُ اَنّٰی یُـؤْفَکُوْنَ۔۶۱۔قُلْ اَیُّـھَا الْکُفَّارُ اِنِّیْ مِنَ الصَّادِقِیْنَ۔۶۲۔وَ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ۔۶۳۔وَ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَ اَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۶۴۔وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا۔۶۵۔اَلَّذِ۔یْنَ یُبَایِعُوْنُکَ اِنَّـمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰہَ یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْـھِمْ۔۶۶۔وَ الَّذِیْنَ تَـابُوْا وَ اَصْلَحُوْا اُولٰٓئِکَ اَتُـوْبُ عَلَیْـھِمْ وَ اَنَـا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔۶۷۔اَلْاِمَامُ خَیْرُ الْاَنَـامِ۔۶۸۔وَ یَقُوْلُ الْعَدُوُّ لَسْتَ مُرْسَلًا۔۶۹۔سَنَاْخُذُہٗ مِنْ مَّارِنٍ اَوْ خُرْطُوْمٍ۔۷۰۔وَ اِذْ قَالَ رَبُّکَ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً۔۷۱۔قَالُـوْا اَتَـجْعَلُ فِیْـھَا مَنْ یُّـفْسِدُ فِیْـھَا۔۷۲۔قَالَ اِنِّیْ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔۷۳۔وَ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ وَ ھُمْ لَا بقیہ ترجمہ۔۵۶۔کئی لوگوں کے لئے ہم نے ہدایت کا قبول کرنا سہل کر دیا اور کئی لوگ عذاب کے مستوجب ہوگئے۔۵۷۔اور وہ منصوبہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ بھی تدبیر کرے گا اوراللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے اور اللہ کی جنگ بہت سخت ہوتی ہے۔۵۸۔اور تجھے انہوں نے ٹھٹھے کی جگہ بنا رکھا ہے۔وہ ہنسی کی راہ سے کہتے ہیں کیا یہی ہے جس کو خدا نے مبعوث کیا۔۵۹۔یہ شخص تو دین کی بیخ کنی کرنے والا ہے اور میری آیات روشن ہوگئیں اور انہوں نے ظلم اور تعدّی کی راہ سے انکار کیا حالانکہ اُن کے نفس اُسے سچا جانتے تھے۔۶۰۔اللہ انہیں ہلاک کرے۔کدھر پھرے جاتے ہیں۔۶۱۔کہہ اے منکرو! مَیں صادقوں میں سے ہوں۔۶۲۔میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔۶۳۔کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور مَیں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔۶۴۔اور ہماری آنکھوں کے روبرو کشتی تیار کر اور ہمارے اشارے سے۔۶۵۔وہ لوگ جو تیرے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہیں۔یہ خدا کا ہاتھ ہے جو اُن کے ہاتھوں پر ہے۔۶۶۔وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کرلی وہی ہیں جن پر مَیں رجوع برحمت کروں گا اور مَیں رجوع برحمت کرنے والا اور رحیم ہوں۔۶۷۔امام تمام جہان سے بہتر ہوتا ہے۔۶۸۔اور دشمن کہتا ہے کہ تو مرسل نہیں۔۶۹۔ہم اُس کو ناک سے پکڑیں گے یعنی دلائلِ قاطعہ سے اس کا منہ بند کردیں گے۔۷۰۔اورجب تیرے ربّ نے کہا مَیں زمین پر خلیفہ بنانے والا ہوں۔۷۱۔وہ بولے کیا تُو ایسے شخص کو خلیفہ بناتا ہے جو زمین پر فساد کرتا ہے۔۷۲۔فرمایا اس کی نسبت جو کچھ مَیں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔۷۳۔اور وہ تیری طرف نگاہ کرتے ہیں حالانکہ ۱ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) نقل مطابق اصل۔الہامات مندرجہ براہین احمدیہ حصّہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۹۲ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ میں ’’وَاسْتَیْقَنَتْـھَا‘‘ ہے۔