تذکرہ — Page 7
ہوگیا اور وہ یہ تھا۔ڈگری ہوگئی ہے۔مسلمان ہے! یعنی کیا تو باور نہیں کرتا اور باوجود مسلمان ہونے کے شک کو دخل دیتا ہے۔آخر تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ فی الحقیقت ڈگری ؎۱ ہی ہوئی تھی اور فریق ثانی نے حکم کے سننے میں دھوکا کھایا تھا۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۵۸،۶۵۹ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴) ۱۸۶۸ء ’’ ایک وکیل صاحب سیالکوٹ میں ہیں جن کا نام لالہ بھیم سین ہے ایک مرتبہ جب انہوں نے اِس ضلع میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے اُن کو بتلایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا مقدّر ہے کہ اس ضلع کے کُل اشخاص جنہوں نے وکالت یا مختاری کا امتحان دیا ہے فیل ہوجائیں گے مگر سب میں سے صرف تم ایک ہو کہ وکالت میں پاس ہوجاؤ گے اور یہ خبر میں نے تیس کے قریب اور لوگوں کو بھی بتلائی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار کاری کا امتحان دیا تھا فیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہوگئے… اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔دیکھو صفحہ۲۵۶۔‘‘۲؎ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۵۶) ۱۸۶۸ء(قریباً) ’’ ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بھائی غلام قادر صاحب سخت بیمار ہیں۔سو یہ خواب بہت سے آدمیوں کو سنایا گیا۔چنانچہ اس کے بعد وہ سخت بیمار ہوگئے۔تب میں نے ان کے لئے دعا شروع کی تو دوبارہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے ایک بزرگ فوت شدہ اُن کو بلا رہے ہیں۔اِس خواب کی تعبیربھی موت ہوا کرتی ہے چنانچہ ان کی بیماری بہت بڑھ گئی اور وہ ایک مُشتِ استخواں سے رہ گئے۔۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’حاکم مجوز نے جس کا نام حافظ ہدایت علی تھا صرف مدّعا علیہ کے بیان پر کہ ہمیں حسب ِفیصلہ صاحب کمشنر درخت کاٹ لینے کا حق حاصل ہے مقدمہ کو خارج کردیا اور مدّعا علیہ کو حکم سنا کر معہ اس کے گواہوں کے رخصت کردیا۔اس پر انہوں نے گاؤں میں آکر مشہور کردیا کہ مقدمہ خارج ہوگیا ہےلیکن جب وہ عدالت کے کمرہ سے نکل گئے تو اس وقت مِثل خواں نے جو اتفاقاً باہر گیا ہوا تھا حاکم کو کہا کہ آپ نے اس مقدمہ میں دھوکا کھایا ہے اور جو فریق ثانی نے نقل روبکار صاحب کمشنر پیش کی ہے وہ حکم تو فنانشل صاحب کے حکم سے منسوخ ہوچکا ہے اور اس نے روبکار دکھلا دی۔تب ہدایت علی کی عقل نے چکر کھایا اور اسی وقت اپنی روبکار پھاڑ دی اور ڈگری کی۔‘‘ ( نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۲۱،۵۲۲) ۲ براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۸۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۔(ناشر)