تذکرہ — Page 163
حجّت قائم ہوجائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیرلیں گے اگر لوگ تجھے چھوڑ دیں گے پرمیں نہیں چھوڑوں گا اور اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر میں بچاؤں گا میں اپنی چمکار دکھاؤں گا اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا۔اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔خداتیرے سب کا م درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑدے جب تک وہ خبیث کو طیّب سے جُدا نہ کرے۔وہ تیرے مَجد کو زیادہ کرے گا اور تیری ذریّت کو بڑھائے گا اور مِن بَعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتدا قرار دیا جائے گا۔میں تجھے زمین کے کناروں تک عزّت کے ساتھ شہرت دوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دوں گا۔جَعَلْنَاکَ الْمسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ (ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا) ان کو کہہ دے کہ مَیں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں۔یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سنا۔سو تو اِن کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں خدا بہتر جانتا ہے۔تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصل حقیقت تم پر مکشوف نہیں۔جو شخص کعبہ کی بنیاد کو ایک حکمت ِ الٰہی کا مسئلہ سمجھتا ہے وہ بڑا عقلمند ہے کیونکہ اس کو اسرارِ ملکوتی سے حصّہ ہے۔ایک اولی العزم پیدا ہوگا۔وہ حُسن اور اِحسان میں تیرا نظیر ہوگا۔وہ تیری ہی نسل سے ہوگا۔فرزند دلبند گرامی وارجمند مَظْھَرُالْـحَقِّ وَ الْعَلَآءِ کَاَنَّ اللّٰہَ نَزَلَ مِنَ السَّمَآءِ ؎۱۔یَاْتِیْ ؎۲ عَلَیْکَ زَمَانٌ مُّـخْتَلِفٌ بِاَزْوَاجٍ مُّـخْتَلِفَۃٍ۔وَتَرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا۔وَلَنُحْیِیَنَّکَ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً۔ثَـمَانِیْنَ حَوْلًا اَوْ قَرِیْبًا مِّنْ ذَالِکَ۔اِنَّکَ بِـاَعْیُنِنَا سَـمَّیْتُکَ الْمُتَوَکِّلَ۔یَـحْمَدُ۔کَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔کَذَّ۔بُوْا ۱ (ترجمہ از ناشر) فرزند دلبند۔بزرگ اور صاحب اقبال۔حق اور رفعت کا مظہر (اس کا آنا ایسا ہے )گویا کہ خدا آسمان سے اتر آیا۔۲ (ترجمہ از مرتّب) تجھ پر مختلف ازواج (یعنی رفقاء) کے ساتھ مختلف زمانے آئیں گے اور تُو دُور کی نسل دیکھے گا اور ہم تجھے خوش زندگی نصیب کریں گے اسّی سال یاا س کے قریب۔یعنی تیری عمر اسی ۸۰ برس یا اس کے قریب ہوگی۔تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے مَیں نے تیرا نام متوکّل رکھا ہے۔خدا عرش پر سے تیری تعریف کررہا ہے۔انہوں نے ہمارے