تذکرہ — Page 86
ک محمدؐ مصطفیٰ نبیوں کا سردار۔۳خدا تیرے سب کام درست کردے گا ۴اور تیری ساری مُرادیں تجھے دے گا۔۵ربّ الافواج اِس طرف توجہ کرے گا۔۶اِس نشان کا مدّعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے مُنہ کی باتیں ہیں۔؎۱ ۷جناب الٰہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے ۸اور اُس کی پاک رحمتیں اِس طرف متوجہ ہیں۔۹دی ڈیز شَلْ کم وِہْن گاڈ شیل ہَیلْپ یُو۔۱۰گلوری بی ٹو دس لارڈ گَوڈ میکراوف ارتھ اینڈ ہیْون۔؎۲ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔خدائے ذوالجلال آفریندۂ زمین و آسمان۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۲۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳) ۱۸۸۳ء ’’ابھی چند روز کا ذکر ہے کہ یک دفعہ بعض امور میں تین طرح کا غم پیش آگیا تھا جس کے تدارک کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی اور بجز حرج و نقصان اُٹھانے کے اور کوئی سبیل نمودار نہ تھی۔اُسی روز شام کے قریب یہ عاجز اپنے معمول کے مطابق جنگل میں سیر کو گیا اور اُس وقت ہمراہ ایک آریہ ملاوا مل نامی تھا جب واپس آیا تو گاؤں کے دروازہ کے نزدیک یہ الہام ہوا۔نُنَجِّیْکَ مِنَ الْغَمِّ۔پھر دوبارہ الہام ہوا۔بقیہ حاشیہ۔نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر اُن کا قدم پڑے گا۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۱۱) ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں ’’ایک سوال پیش ہوا کہ حضور کو جو الہام ہوا ہے قرآن خدا کا کلام ہے اور میرے منہ کی باتیں۔اس الہام الٰہی میں ’’میرے‘‘ کی ضمیر کس کی طرف پھرتی ہے یعنی کس کے منہ کی باتیں۔فرمایا۔خدا کے منہ کی باتیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے منہ کی باتیں۔اس طرح کے ضمائر کے اختلاف کی مثالیں قرآن شریف میں موجود ہیں۔‘‘ (بدر مورخہ ۱۱؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۶) ۲ The days shall come when God shall help you۔۹۔Maker of earth and heaven۔Glory be to this Lord God ۱۰۔