تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 21
۲۱ سوال در احادیث میں ہے کہ مسیح موعود دوزر و چادروں میں اترے گا۔ایک چادر بدن کے اوپر کے حصہ میں ہو گی اور دوسری چادر بدن کے نیچے کے حصہ میں ، اس سے کیا مراد ہے۔جواب به اس طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود دو بیماریوں کے ساتھ ظاہر ہو گا کیونکہ تعبیر کے علم میں زرد کپڑے سے مراد ہماری ہے اور حضرت اقدس کو دو بیماریاں تھیں ایک سر کی بیماری اور دوسری کثرت پیشاب اور دستوں کی بیماری۔( ص ۴۷) سوالی در حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید کی ذاتی وجاہت کا ذکر حضرت اقدس کے الفاظ میں تحریر کیجئے۔جواب را به بزرگ معمولی انسان نہیں تھا بلکہ ریاست کابل میں کئی لاکھ کی ان کی اپنی جاگیر تھی اور انگریزی عملداری میں بھی بہت سی زمین تھی اور طاقت علمی اس درجہ تک تھی کہ ریاست نے تمام مولویوں کا ان کو سردار قرار دیا تھا وہ سب سے زیادہ عالم علم قرآن اور حدیث اور فقہ میں مجھے جاتے تھے اور نئے امیر کی دستار بندی کی رسم بھی انہیں کے ہاتھ سے ہوئی تھی اور اگر امیر فوت ہو جائے تو اس کے جنازہ پڑھنے کے لئے بھی ویسی مقرر تھے۔۔۔۔۔۔۔ریاست کابل میں پچاس ہزار کے قریب ان کے معتقد اور ارادتمند تھے۔۔۔۔۔۔علاوہ مولوی کے خطاب کے صاحب زادہ اور اخوان زادہ اور شاہزادہ کے لقب سے اس ملک میں مشہور تھے اور شہید مرحوم ایک بڑا کتب خانہ حدیث اور تغیر اور فقہ اور تاریخ کا اپنے پاس رکھتے تھے اور