تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 12
اُٹھایا جائے گا۔اس لئے یہودیوں نے سر توڑ کوشش سے حضرت عیسی کو صلیب پر لٹکوا دیا۔سوال : خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کا دفاع کس طرح کیا ؟ جواب : صلیب پر مرنے سے بچالیا۔طبعی وفات دی اور درجات بلند کئے۔قرآن پاک میں پہلے وفات اور پھر درجات کی بلندی کا ذکر ہے الفاظ میں ایل رفعہ اللہ الیہ اللہ تو مر جگہ موجود ہے پھر رفع الی اللہ سے دو کہ آسمان پر جانا کس طرح ثابت ہو سکتا ہے ) کامل واکمل نبی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی آسمان پر چڑھ جانے کا نشان کا مول لیہ کیا گیا۔مگر آپ نے جواب دیا " میں تو ایک انسان رسول ہوں۔جب انحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کی حدود زندہ آسمان پر چڑھ جاتے ہیں مانع تھیں تو حضرت عیدی بھی بشر رسول تھے وہ بھی خاکی جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں چڑھ سکتے۔یہودیوں کے سب اعتراض غلط ثابت کرنے کے لئے اور حضرت عیسی کو سنجات یافتہ مومن بندہ ثابت کرنے کے لئے قرآن نے شہادت دی ہے۔حضرت عیسی کے لئے جس جگہ بھی توفی کا لفظ آیا ہے اگر اس کے معنی زندہ آسمان پر جانے کے کئے جائیں تو یہ کبھی بھی نہیں مریں گے اور یہ نامسکن ہے۔(ت) سوال در یہودی حضرت عیسی پر ایمان نہ لانے کا کیا عذر پیش کرتے ہیں؟ جواب : حضرت عیسی کی صداقت کے نشانات شناخت کے لئے کافی" تھے مگر نجل اور شرارت کی وجہ سے وہ تکذیب کرتے رہے اور مطالبہ کرتے