تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 30 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 30

تذكرة المهدي 30 صاحب میں نے کہا کہ میں قادیان سے آیا ہوں یہودی صاحب انہوں نے کہا ہم یہودی کیسے ہوئے میں نے کہا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے دشمن یہودی تھے۔ای طرح اب تم مسیح موعود احمد قادیانی علیہ السلام کے دشمن ہو علاوہ یہودی ہونے کے تم میں نفاق کی بھی بو آتی ہے اس واسطے کہ مومن کی صورت دیکھ کر بگڑتے ہو اور غضب میں آتے ہو وہ کہنے لگے کہ تم مومن کد ھر سے آئے تم تو کافر ہو بے دین ہو اس کے جواب میں میں نے یہ کہا کہ مسیح اور مسیح کے حواریوں کو بھی بدبخت یہودی کا فرو بے دین کہا کرتے تھے اور آنحضرت ایتالیایی اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنم کو بھی ایسا ہی کہتے تھے اور آپ کے مذہب اسلام کو صابی مذہب بتایا کرتے تھے تم ان بد بختوں مذبوں اور مکمفروں کے مثیل ہو اور ہم اور ہمارے امام ہمام ماموروں صادقوں اور ان کے پیروؤں کے مثیل ہیں حکیم صاحب مولوی صاحب نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان - تم ہی کوئی مسلمانی کا جو ہر دکھلاؤ تم میں سوائے نفاق و شقاق اور کچھ بھی نہیں ہر چہ در دیگ باشد در چمچہ آید فرمایا ہم کیونکر منافق ہوئے ہیں ہم نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں زکواۃ دیتے ہیں حج بھی کرنے کو بشرط وسعت طیار ہیں اور احکام بھی بجالاتے ہیں میں نے کہا سب کچھ سہی لیکن پھر بھی تم منافق ہو جیسے اللہ تعالی فرماتا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ - يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ۔یعنی اور لوگوں میں سے ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ سے لیکر قیامت تک یعنی ملائکہ وغیرہ پر ایمان لاتے ہیں اور حال ان کا یہ ہے کہ یہ مومن نہیں ہیں اللہ کو دھوکا دیتے ہیں اور مومنوں کو بھی اللہ اور مومنوں کو تو کب دھوکا دے سکتے ہیں یہ خود ہی دھو کا خوردہ ہیں اور ان کو کچھ بھی شعور نہیں اور ایک جگہ فرماتا ہے۔اِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا تَشْهَدُ إِنَّكَ رَسُولُ اللهِ وَالله يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُوله وَاللَّهُ يَشْهَدُ انَّ الْمُنَافِقِينَ