تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 182 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 182

تذكرة المهدي 182 " میں گیا کہ میں ہی اذان کہوں گا اور مجھے حضرت اقدس علیہ السلام کی کچھ خبر نہ تھی کہ آپ مل رہے ہیں اور ہماری باتیں اور تکرار من رہے ہیں جب میں مسجد مبارک کی چھت پر گیا تو دیکھا حضرت اقدس علیہ السلام مل رہے ہیں۔اور سبحان اللہ سبحان اللہ پڑھتے ہیں میں نے السلام علیکم کہا فرمایا وعلیکم السلام - آگئے میں نے عرض کیا کہ اذان دینے کے واسطے آیا ہوں فرمایا اذان کا وقت ہو گیا میں نے عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیک و علی محمد سفیدی ظاہر ہو گئی فرمایا اذان دو میں نے اذان دی بعد اذان کے آپ نے فرمایا آج تمہارا اور میراں بخش سودائی کا کیا جھگڑا ہو رہا تھا میں ڈر گیا کہ خدا جانے حضرت اقدس کیا فرما دیں گے ہماری ساری باتیں سنی ہونگی میں نے ڈرتے ڈرتے سب حال سنایا فرمایا یہ سودائی مجنون مرفوع القلم ہوتے ہیں یہ ایسی حالت میں جو کچھ کہیں یا جو کریں تو ان کی کچھ بھی پکڑ نہیں ہے ایسے لوگوں کو دنیا مخروب ولی اللہ اور قطب صاحب خدمت کیا کرتی ہے لیکن دراصل یہ لوگ مخروب اور ولی اللہ نہیں ہوتے یہ لوگ محروم ہوتے ہیں یعنی تمام نعماء اللہ سے محروم رہتے ہیں چنانچہ عقل سے ذہن سے لباس سے کھانے پینے کی لذت بیوی بچوں کی اور ان کی پرورش کی نعمتوں اور ثواب سے محروم اللہ تعالیٰ کی شناخت اور معرفت سے محروم اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے علوم سے محروم رسول نبی کی شناخت اور ان کی اتباع اور پیروی سے محروم قرآن شریف کی تلاوت اور اس کے معانی اور اسرار اور معارف اور نکات سے محروم شریعت و طریقت سے محروم پھر نماز جو معراج المومنین ہے اور روزہ جس کی خاص اللہ تعالیٰ ہی جزا ہے اور حج کے طریقوں اور زکوۃ اور پھر ان کے حصول ثواب اور درجات سے محروم ہیں تم کو ایسے شخصوں کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کا شکر کرنا چاہئے۔کہ تم کو تمام نعمتوں اور فیوضوں سے متمتع فرمایا اور محروم نہیں کیا عقل دی ذہن دیا قرآن شریف کی تلاوت اور اس کا علم اور اسرار و معارف و نکات سے بہرہ ور کیا ہر ایک چیز حلال و حرام کی تمیز دی۔رسولوں کی شناخت کی