تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 171 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 171

تذكرة المهدى 171 نصیب ہوگی وہاں تو عالم فاضل غوث قطب ابدال - امیر کبیر بادشاہ نواب تمام دنیا کے جمع ہونگے تیرے جیسوں کی رسائی اس دربار میں کب ہو سکے گی پھر میں نے درخت پر چڑھنے کی مشق کی کہ اگر حضرت امام مہدی اور عیسی علیہ السلام ہمارے زمانہ میں ہو بھی جاویں اور ان کے دربار میں باریابی نہ ہو تو وہ لڑائی کو جنگ کو یا کوئی اور صورت سے سواری نکلے گی تو درخت پر بیٹھ کر ہی زیارت کرلیں گے پھر دعا میں کرتا اور رو رو کر دعائیں کرتا کہ الہی ان کی زیارت نصیب ہو جوانی میں ہو ضعیفی میں ہو خواہ کسی طرح سے ہو ایک دفعہ میرے دوست ولی محمد سر سادی نے ایک قصیدہ شاہ نعمت اللہ ولی کا پرانا بوسیدہ کرم خوردہ لا کر دیا اور کہا کہ تم کو بڑا شوق ہے کہ حضرت امام مہدی کی زیارت ہو سو تم کو مبارک ہو اس قصیدہ کے حساب سے معلوم ہوتا ہے کہ امام مہدی پیدا ہو لئے مجھے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی اور ہر روز اس قصیدہ کو پڑھتا اور چومتا کبھی اس کو پڑھتا اور کبھی اور کتابوں کے موافق زمانہ کے حالات خراب پر نظر ڈالتا تو معلوم ہوتا کہ ضرور یہ زمانه امام مہدی و مسیح کا ہے پھر جو دل میں سماتا کہ لاکھوں آدمیوں میں حضرت امام مہدی کی زیارت کیسے نصیب ہوگی تو اس نا امیدی سے چیخ مار کر رو دیا کرتا تھا۔میرے دیکھا دیکھی ہمارے جدی بھائیوں سے برکت علی بھی وظیفے پڑہنے لگا اس کو خواب میں ممانعت ہو جاتی لیکن بخلاف اس کے مجھے بڑی عجیب عجیب رویا ہوتی اور کشف بہت ہو تا فرشتوں ولیوں اور نبیوں کی زیارت خواب میں ہوتی اور بعض باتیں آئندہ کی کسی کے متعلق موت و زندگی کی معلوم ہو جاتی تھیں اور وہ کشف اور وہ اخبار صحیح ہوتے دعا ئیں بہت قبول ہوتی تھیں تسخیر خلق اس قدر وتی کہ میں ملاقات سے گھبرا جاتا ایک بار میں نے دو سال تک گوشت نہیں کھایا اور قسم قسم کے وظیفے پڑھے سفر میں بھی روزے رکھتا اگر چہ یہ وظائف اور او راد بدعت تھے چونکہ بے خبری تھی اور خدا تعالیٰ کسی کی محنت و مشقت کو ضائع نہیں کرتا اس لئے مجھے ضائع نہیں کیا کیونکہ حضرت امام مهدی و مسیح علیه السلام