تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 55 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 55

تذكرة المهدى 55 کہ یہ کیا بات ہوئی۔ایک روز میں اتفاق سے تذکرۃ الاولیاء دیکھ رہا تھا کیونکہ حضرت اقدس علیہ السلام اس کتاب کی تعریف فرمایا کرتے تھے اور اپنی دوران تقریر میں کوئی حکایت کسی بزرگ کی فرماتے تو یہ فرمایا کرتے کہ تذکرۃ الاولیاء میں ایسا لکھا ہے پس میں نے اس کتاب میں ایک حکایت دیکھی کہ ایک بزرگ کے ملنے کے لئے اتفاق سے کوئی بزرگ آگئے۔ان مقامی بزرگ نے ان مسافر بزرگ کی بڑی خاطر و مدارات کی اور فرمایا کہ چند روز ہمارے پاس آپ قیام فرما دیں پس انہوں نے منظور کیا ابھی دو چار روز ہی ان کو ہوئے تھے جو ان کی کیفیتیں اور کشف اور باطنی قوتیں سلب ہو گئیں وہ حیران ہوئے اور عرض کیا کہ آپ کی خدمت میں رہ کر اور ترقی ہوتی نہ کہ تنزل اور تنزل بھی چھوڑ ب کچھ سلب ہو گیا ان بزرگ عظیم القدر نے فرمایا کہ یہ حالت تمہاری سنت سے کچھ جدا نہیں اور شیطانی دخل اس میں ہو گیا تھا۔میں نے یہ ناقص حالت تمہاری دیکھ کر تم پر رحم کیا اور یہی غرض تمہارے مہمان رکھنے کی تھی اب تم گھبراؤ مت انشاء اللہ تعالی چند روز میں اس پہلی حالت سے یہ حالت بدرجہا بہتر ہو جائے گی اور جو کچھ اس میں شیطانی لمونی تھی وہ رحمانی نور سے مصفا ہو کر پر ہو جائے گی۔اس حکایت کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا اور خدا کا شکر کیا اور واقعی یہ حالت جب میسر ہوئی تو زیادہ موجب تسکین اور زیادتی ایمان ہوئی جو جو میں نے حضرت اقدس کی صحبت میں پایا وہ خدا نے چاہا اپنے اپنے مقام پر لکھوں گا۔پھر میں دوبارہ اللہ جل شانہ کا شکر اور اس کی حمد بجالاتا ہوں کہ جس نے اس مامورو مرسل کی جو ہمارے زمانہ میں ہمارے ملک میں ہمارے قریب مبعوث ہو ا شناخت اور صحبت کی توفیق اپنے فضل سے نہ ہمارے کسی فعل کے بدلے میں عنایت فرمائی۔دہلی میں جو مباحثہ حضرت اقدس علیہ السلام اور مولوی محمد بشیر بھوپالی اور لودھیانہ میں مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی سے ہوا اسکی کیفیت بھی سننے کے