تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 54 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 54

تذكرة المهدي 54 وم نہیں فرمایا پھر نور احمد صاحب متذکرہ بالا نے عرض کیا اور انکو اس واسطے عرض کرنے کا موقع ملا کہ یہ کسی کام کو چلے گئے تھے اور یہ سوال ان سے پہلے ہو چکا تھا۔ان کے جواب میں فرمایا " ہاں ایسا ہی ہوتا ہے"۔خاکسار را قم سفر نامہ کو بھی کشف میں بہت کچھ تجربہ تھا لیکن کچھ اپنا حال حضرت اقدس علیہ السلام کے سامنے ہمارا کشفی تجربہ ایسا ہے جیسے کہ آفتاب کے رو برو ایک کرم شب تاب- اگر میں کشفی معاملات میں تجربہ نہ رکھتا ہو تا تو اس امام مامور مقدس مرسل اللہ کی شناخت میسر نہ ہوتی اول تو پیر زادگی اور صاحب زادگی ایسی میرے ساتھ لگی ہوئی تھی کہ سوائے اپنے منوانے کے دوسرے کا ماننا محال تھا دوسرے یہ کہ ہم عظیم الشان امام حضرت ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی نسل سے ہیں اور جب سے لیکر اب تک خدا کے فضل سے صاحب ارشاد اور صاحب علم و فضل ہوتے رہے۔یہ بھی ایک حجاب تھا۔سوم یہ کہ میرے ہاتھ پر ہزاروں آدمیوں نے جن میں شیخ سید مغل : پٹھان اور پیرزادے اور مولوی بیعت تھے اونی لوگوں میں یا جہلا میں بہت ہی کم تھے ورنہ سب پڑھے لکھے خواندہ جاگیردار بڑے بڑے عہدہ دار اور تاجر ہی تھے چهارم یہ کہ کشف میں بھی تجربہ تھا یہ ایسی باتیں تھیں کہ بڑی بھاری رکاوٹ تھی لیکن میں بار بار اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھ کو محض اپنے فضل و کرم سے اس مامور اعظم و مرسل معظم کی شناخت اور شناخت سے زیادہ اتباع اور اتباع سے زیادہ معیت اور معیت بھی پچیس چھبیس برس کی لگاتار معیت اور اس سے زیادہ رات اور دن اور صبح و شام کی صحبت اور صحبت میں بھی شاگردی عطا فرمائی اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِي لَوْلَا أَنْ هَدَانَا الله - جب میں حضرت اقدس امام موعود خلیفہ محمود علیہ الصلوة منى ومن الله الودود کی صحبت میں رہا تو وہ میری پہلی حالت جاتی رہی اور میں سخت پریشان ہوا