تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 1 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 1

تذكرة الهدى بسم الله الرحمن الرحیم 1 نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم سفرنامه پیر سراج الحق نعمانی (۱۹۱۳) دارلامان قادیان A سے میرے سفر کرنے کی یہ ضرورت پیش آئی کہ میرے بڑے بھائی شاہ محمد خلیل الرحمٰن صاحب نعمانی و جمالی نے مقام الور سے مجھے لکھا کہ مقام سند ہالہ ضلع کرنال میں ہمارا جدی بھائی پیر جی رحیم الدین مرگیا۔اور اس کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا کوئی وارث سوائے ہمارے نہیں رہا۔مناسب ہے کہ جلد سر سادہ پہنچو اور سر سادہ سے شد ہالہ جاؤ اور اس کا انتظام کرو اور میں اس وقت بیمار ہوں مجھے وہاں پہنچنے میں دیر ہوگی۔اگرچہ میں نے ایک چٹھی صاحب کمشنر کی خدمت میں اور ایک تحصیلدار صاحب کی خدمت میں بذریعہ ڈاک بھیج دی ہے چونکہ ہمارا قدیمی نوٹ : دارالامان لکھنے کی یہ ضرورت پیش آئی کہ فتح گڑھ : و بٹالہ کے قریب ایک قصبہ ہے وہاں ایک قاضی صاحب رہتے ہیں انہوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کو سخت الفاظ میں گستاخانہ ایک کارڈ لکھا چونکہ ان دنوں میں ہی جواب لکھا کر تا تھا وہ کارڈ بھی مجھے جواب دینے کے لئے دیا اور فرمایا اس کا جواب نرم الفاظ میں لکھو جب میں نے جواب لکھ لیا تو کاتب کے نام کے ساتھ یہ پتہ لکھا تھا کہ از مقام فتح گڑھ دار الامان مجھے اس پر خیال ہوا کہ فتح گڑھ کا قافیہ بھی نہیں 2 اور فتح گڑھ کو دارامان ہونے کا فخر کہاں سے دارالامان تو قادیان کو ہونا چاہئے اور ہے بھی میں نے لکھارا تم خادم مسیح موعود حسب الحکم حضرت مسیح موعود علیہ السلام از قاریان دارالامان پھر میرے دل میں آیا کہ اپنی طرف سے لکھنا ٹھیک نہیں میں حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔فرمایا کیسے آئے۔اس وقت اکیلے تشریف رکھتے تھے اور صرف شملتے تھے میں نے یہ سارا حال بیان کیا اور عرض کیا کہ حضور دار الامان قادیان لکھنا چاہئے یا نہیں۔فرمایا ضرور لکھدو یہ خدا کی طرف سے دارالامان ہے اب ضرور ہر خط پر لکھدیا کرو۔