تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 128 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 128

تذكرة المهدي 128 باطنی قوت قلبی یا دعا سے مقابلہ کریں تاکہ حق ظاہر ہو اور باطل مٹ جاوے خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی از لودھیانه اس کے بعد فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب رجسٹری کرا کر یہ خط بھیج دو میں نے یہ خط رجسٹری کرا کر تونسہ اور بریلی بھیج دیئے۔تونسہ یعنی سنگھ سے سے تو کچھ جواب نہ آیا ایک دفعہ پہلے بھی ایسا ہوا تھا کہ جب براہین احمدیہ کی چاروں جلدیں چھپیں تھیں تو بعض آدمیوں کے کہنے سے حضرت اقدس علیہ السلام نے کتاب براہین احمدیہ تونسہ میں اللہ بخش صاحب کے نام روانہ کی تھی انہوں نے کتاب پھاڑ کے واپس ڈاک میں بھیج دی تھی اور اس کتاب کے کسی گوشہ پر یہ لکھا تھا کہ ہمیں کسی مجدد اور کسی کتاب کی ضرورت نہیں ہے ہمیں ہمارے بزرگوں کی ملفوظات کافی ہیں اس متکبرانہ حالت کو دیکھ کر حضرت اقدس علیہ السلام نے افسوس ظاہر فرمایا تھا اور فرمایا تھا کہ جب ان کو کسی مجدد اور مامور الہی کی ضرورت نہیں تو اللہ تعالیٰ کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت اور پروا نہیں ہے آنحضرت ا کے بھی مبارک وقت میں اس قسم کے راہب اور درویش تھے جنہوں نے اپنی متکبرانہ حالت سے اس وجود باجود سے انکار کر کے وبال دنکال اور غضب الہی سر پر لیا اور اس کے بعد ان کا نام نشان مٹ گیا لیکن بریلی سے بواپسی ڈاک یہ جواب آیا۔حقائق و معارف آگاه مکرم حضرت صاحبزادہ شاہ محمد سراج الحق صاحب نعمانی و جمالی دام عنایہ بعد حیات صوفیانہ و سلام مسنون عرض یہ ہے کہ فقیر میں تو اتنی قوت نہیں ہے کہ جو مقابلہ کر سکے یا اس باطنی و روحانی طور سے مقابل پر کھڑا ہو سکے یہ کام مولویوں اور علماء کا ہے آپ بھی تو صوفی اور درویش اور چار قطب ہانسوی اور امام اعظم رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے پوتے ہیں ہمیں آپ پر حسن ظن ہے اور جیسا کچھ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا وہ ہو رہے گا مجھے آپ معاف فرمائیں راقم فقیر نظام الدین حسین نیازی چشتی از مقام بریلی یہ خط میں نے