تذکرۃ المہدی — Page 41
تذكرة المهدي 41 دیکھو کیسے کیسے مذہب دنیا میں پھیل گئے اور اب ایک مذہب اور قادیانی نکلا ہے۔جو سب سے بڑھ کر گمراہ ہے بھلا قادیان کا نام اور مذمت سن کر سراج الحق کو کہاں تاب تھی کہ چپ رہ جائے حدیث شریف میں آیا ہے کہ الساكت عن الحق شیطان اخرس یعنی جو حق گوئی سے خاموش رہے وہ گونگا شیطان ہے۔میں : ( ان طلبہ سے مخاطب ہو کر) کیا قادیانی کوئی مذہب ہے۔طالب علم: ایک مذہب ہے جو پنجاب میں نکلا ہے۔میں : قادیانی کسی کا نام ہے یا مذہب کا نام طالب علم : یہ تو ہمیں خبر نہیں ہے۔میں : جب تم کو خبر نہیں تو کیسے کہتے ہو کہ مذہب ہے اور گمراہ مذہب ہے تم نے حدیثوں میں پڑھا ہے کہ نہیں کہ آنحضرت ا کو معاذ اللہ صابی کہتے تھے۔بہت سی پرانی باتیں ایسی ہیں کہ اگر اب بیان کی جاویں تو وہ نئی معلوم ہوتی ہیں۔اسی طرح قادیانی طریق سمجھو۔طالب علم : ہم نے تو اپنے استادوں مولویوں سے ایسا ہی سنا ہے میں تم بھی گمراہ تمہارے مولوی اور استاد بھی گمراہ۔طالب علم : ہم اور ہمارے استاد کیوں گمراہ ہونے لگے تھے انہوں نے تو ایک یہ بھی بات بتلائی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے آسمان پر زندہ موجود ہیں۔اور قادیانی مذہب کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ مر گئے۔میں: تم نے اپنے استادوں سے پوچھا بھی کہ کہاں لکھا ہے حضرت عیسیٰ زندہ ہیں۔طالب علم کہیں تو لکھا ہی ہو گا جو مولوی کہتے ہیں اگر نہیں ہے تو تم ہی بتلاؤ کہاں لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہو چکی۔میں : قرآن شریف میں ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اے عیسی میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور دوسری جگہ فرماتا ہے فَلَمَّا تُوَفَّيْتَنِي اب تم بتلاؤ کہ متوفیک کی جگہ محنتی اور تو نشینی کی جگہ تھیتی ہے؟