تذکرۃ المہدی — Page 42
تذكرة المهدي 42 طالب علم : متوفیک اور تو فیتنی کے معنی ہی حیات کے مفسرین نے لکھے ہیں۔میں : ایک معنی تو کسی آیت کے مفسرین کریں اور ایک معنی رسول ا اور آپ کے اصحاب کریں تو کون سے معنی معتبر مانے جاویں۔طالب علم : وہی معنے صحیح اور معتبر مانے جائیں گے جو رسول اللہ ﷺ سے ثابت اور مروی ہوں میں : اس کتاب بخاری شریف جو صحیح الکتب بعد کتاب اللہ ہے اس کی کتاب التفسیر میں خاص رسول اللہ اللہ سے تو فیتنی کے معنی وفات اور عبداللہ ابن عباس سے اس مقام اور اس باب میں مُتَوَفِّيْكَ کے معنی مُبْتُک لکھے ہیں اب کہئے کہ کون سے صحیح ہوئے۔طالب علم : ہم کیا کریں ادھر علماء کا گروہ بہت ہے کیا انہوں نے بخاری شریف نہیں پڑھی۔میں: اس طرف بھی علماء ہیں اور انہوں نے بخاری شریف پڑھی اور تمہارے علما نے بخاری شریف نہیں پڑھی اگر وہ پڑھ لیتے تو اس قدر مغالطہ اور گمراہی میں نہ پڑتے۔طالب علم : قادیانی کوئی مولوی نہیں۔میں : (چونکہ وہ ہندوستانی تھے ان کو ہندوستان کا حوالہ دیتا تھا میں نے کہا کہ ایک عالم فاضل محدث مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی قادیانی ہیں اور ان کے سوا اور بھی بہت سے عالم و فاضل ہیں۔طالب علم: تو به تو به مولانا صاحب ممدوح ہرگز قادیانی نہیں بلکہ وہ تو سخت مخالف ہیں اور میں تو خاص امرد ہہ کا ہوں۔میں: اس میں تو بہ کی کیا بات ہے مولوی صاحب بفضلہ تعالی زندہ موجود ہیں اور ان کی کتاب اعلام الناس تین حصوں میں ان کی تصنیف اور مطبوعہ ہے جو قادیانی مذہب کی تائید اور ان کے مخالفوں کی تردید میں ہے دریافت کرلو۔