تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 308 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 308

تذكرة المهدي 308 غرض تو اوامر و نواہی کی پابندی اور متابعت سے ہے فرمایا ان لوگوں کو کیا ہوا کہ انہوں نے اصل مقصد کو بھلا دیا انہوں نے اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں رکھا۔میں نے یہ سب باتیں لکھ کر ایک خط میں بھیج دیں۔ایک واقعہ اور سناتا ہوں جو صادق کاذب کے پرکھنے کا ہر ایک کو معیار مل جاتا ہے ایک شخص سراج الدین نام ساکن دہلی مدرس گورنمنٹ سکول شہر انبالہ نے حضرت اقدس علیہ السلام کے مقابلہ میں وزیر و ندیم امام مہدی ہونے کا دعوی کیا کہ اب امام مہدی آنے والے ہیں اور میں ان کا وزیر و ندیم ہوں جیسا کہ خواجہ حسن نظامی نے بھی لکھا تھا کہ امام مہدی ۳۰ھ میں ظاہر ہو جائیں گے جب ۳۰ھ گزر لئے اور لوگوں نے پوچھا کہ اب بتاؤ تو خواجہ صاحب نے کہا کہ ۳۵ھ میں ہوں گے جب ۳۵ھ بھی چلے گئے تو ۴۰ھ کا وعدہ کیا اب ۴۰ھ میں بھی آٹھ مہینے رہ گئے ہیں دیکھنا چاہئے ان کے مزعوم مہدی کب آتے ہیں۔شیخ سعدی نے فرمایا عزیزی که از در گیش سریافت بہتر جا کہ شد هیچ عزت نیافت جو شخص صادق کو چھوڑتا ہے وہ ضرور جھوٹے کے پیچھے دوڑتا ہے میں یہاں سراج الدین کا اشتہار درج کر دینا مناسب سمجھتا ہوں تاکہ اس واقعہ پر پوری روشنی پڑے۔اور وہ اشتہار خود اسی کا چھپوایا ہوا میرے پاس موجود ہے۔میں نے احتیاط سے رکھا ہوا تھا وہ یہ ہے۔