تذکرۃ المہدی — Page 307
تذكرة المهدي 307 ہے مردوں سے مردے باتیں کریں اور زندوں سے زندے ہم زندہ ہیں ہمارا مذہب اسلام زندہ ہے ہمارا خدا حیسی و قیوم زندہ خدا ہے۔ایک بڑے مشہور و معروف سجادہ نشین صوفی نے مجھے لکھا کہ قادیان میں تم نے جا کر کیا لیا۔کبھی آنحضرت ﷺ کی زیارت بھی خواب میں کی ہے یا مرزا صاحب نے کبھی زیارت کرائی ہے مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ ایک رات میں آنحضرت ﷺ کی زیارت کرا دیتا ہوں آؤ میرے پاس آؤ میں نے یہ خط حضرت اقدس علیہ السلام کو دیا۔اور یہ عرض کیا کہ میں نے اس کا یہ جواب لکھا ہے کہ تم تو خواب میں آنحضرت ﷺ کی زیارت کرانے کے مدعی ہو۔ہم پانچ وقت تو بلاناغہ رسول اللہ کی زیارت بچشم سر کرتے ہیں جس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور خواب میں تو شک کی بہت گنجائش ہے چونکہ ہمیں آپ کی پانچ وقت نماز میں اور اس کے دوسرے وقتوں میں زیارت ہوتی ہے یہ جواب ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اور سچ ہے بے شک صاحبزادہ صاحب لکھدو اور قطعی طور پر لکھدو - ہمارا وجود آنحضرت ﷺ کا وجود ہے اور خدا نے خود ہمیں رسول فرمایا ہے اور یہ بھی لکھ دو کہ خواب میں تو شیطان کا بھی دخل ہوتا ہے پھر فرمایا یہ سچ ہے کہ آنحضرت ا کی صورت مبارک پر شیطان نہیں بن سکتا مگر یہ ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے آپ کو دیکھا اور جنہوں نے نہیں دیکھا شیطان ان کو دھوکا دے سکتا ہے اور یہ بھی لکھو کہ تمام قرآن شریف پڑھ کر۔دیکھ لو یہ ذکر کہیں نہیں پاؤ گے کہ کسی نبی ورسول کی خواب میں زیارت کرنی چاہیئے اور نہ یہ ضروری ہے ہاں قرآن شریف ایمان اور تقویٰ اور عبادت سے بھرا پڑا ہے کہ ایمان لاؤ تقویٰ اختیار کرو اوامر کے پابند رہو اور مناہی سے رکے اور بچتے رہو کوئی آیت قرآن شریف میں ایسی نہیں جس میں فرمایا گیا ہو کہ آنحضرت الله کی یا پیغمبروں کی خواب میں زیارت کرو۔یہ اور بات ہے کہ اللہ برکت متابعت آنحضرت ﷺ آپ کی یا کسی اور رسول کی زیارت کر او ہے اصل طورة