تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 304 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 304

تذكرة المهدي 304 ملاحظہ حضرت اقدس مسیح موعود نبی اللہ اور یا اس طرح خدمت مبارک حضرت اقدس صحیح موعود رسول اللہ علیہ الصلوۃ والسلام قادیان شریف پنجاب۔میں نے کبھی آپ کا نام عریضہ میں یا لفافہ پر کبھی نہیں لکھا یہ میں خلاف ادب سمجھتا تھا۔بعض ہمارے مریدوں اور رشتہ داروں نے اعتراض بھی کیا کہ نبی اللہ رسول اللہ نہیں لکھنا چاہئے بلکہ بعض نے یہ بھی کہا کہ مجدد مت لکھو چونکہ تم دو لاکھ آدمیوں کے پیشوا اور مرشد ہو مرزا صاحب کو یہ سند ہاتھ آجائے گی میں نے یہی جواب دیا کہ تم بیوقوف ہو جب خدا تعالٰی نے یہ منصب آپ کو عطا کیا ہے تو ہم کیا چیز ہیں اور ہمارا لکھنا کیا حقیقت رکھتا ہے یہ تمہارا خیال خام اور ناقص ہے۔ایک دفعہ میں نے آپ کو محبت کے پیرایہ میں یہ خمسہ لکھا۔یوں تو جو چاہو مجھے کہہ لو نہیں کچھ اس کا غم پوچھتے کیا ہو مرا مذہب حریفان حرم میں نہ کافر ہوں نہ مشرک ہوں محمد کی قسم رند مشرب کیشم واحمد زاہداں معذور داریدم که انیم مشرب است پرستی اس کے لکھنے کا سبب یہ ہوا تھا کہ ایک مولوی صوفی مشرب نے مجھے لکھا تھا کہ تمہارا مشرب کیا ہے لوگ تمہیں کافر اور مشرک کہتے ہیں میں نے اس کے جواب میں یہی خمسہ لکھا تھا پھر میں نے حضرت کی خدمت میں یہی خمسہ لکھا میں اس زمانہ میں اپنے وطن سر سادہ تھا۔میں نے ڈیڑھ ہزار کے قریب چھوٹے بڑے خط لکھے سب میں یہی القار لکھا کرتا تھا الصَّلوةُ وَالسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ يا اَلصَّلوة وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللهِ - ڈیڑھ ہزار خطوں کا لکھا جانا شاید کسی کو جھوٹ معلوم ہو سو جاننا چاہئے کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ جب سیر کا وقت ہو ہمیں یاد دلا دیا کرو تو ایک رقعہ روزانہ تو یہ ہو گیا 11ھ سے کہ جب خسوف و کسوف رمضان کے مہینہ میں ہوا اور ایک سال قبل وفات تک۔