تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 27 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 27

تذكرة المهدي 27 بھدے اور خراب لگا دیئے آپ اسی سمجھ پر وکالت کرتے ہونگے مولویت اور فلسفیت تو آپ کی خوب معلوم ہو گئی بنر بچشم عداوت بزرگتر عیب است وکیل صاحب۔اچھا صاحب یہ تو فرمائیے کہ حسان بن ثابت اگر کوئی قصیدہ لکھتے اور تحدی کرتے تو نبوت آنحضرت ا میں کوئی فرق آتایا نہ آتا؟ سراج الحق: نقص کیوں آنے لگا تھا بلکہ خوبی ہی خوبی ہوتی دیکھو جہاد ہوئے اور آپ کے جان نثار صحابہ نے کیا کیا کمال دکھائے اور کفار کو تہ تیغ کیا اور آپ " نے ایک کو بھی قتل نہیں کیا تو کہئے کہ رسالت و نبوت آنحضرت ا میں نقص آیا ؟ پس اگر وہاں نقص نہیں تو یہاں بھی نہیں ہے نبی بھی معجزات دکھلاتے ہیں اور اس نبی کے متبعین ولی بھی کرامت دکھلاتے ہیں وہی اخلاق فاضلہ نبی سے بھی ظاہر ہوتے ہیں اور ویسے ہی اس نبی کے متبع ولی سے بھی۔تو کیا اس سے نبوت میں نقصان آتا ہے یا نبوت اور نبی کی عزت دشان اور عظمت و جبروت بڑھتی ہے ؟ وکیل صاحب میں آپ سے جواب نہیں پوچھتا آپ مرزا صاحب سے دریافت کر کے بتلائیں۔سراج الحق پہلے جناب مرزا صاحب کے خادم سے تو نبٹ لیں پھر وہاں سے جواب منگایا جائے گا۔پھر جو میں اتفاق سے حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوا تو ذکر کیا حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ہاں ہم اس کو خوب جانتے ہیں ایک بار وہ ہمارے پاس آئے تھے اور صرف دو گھنٹہ تک ٹھرے کوئی بات چیت ہم سے ان کی نہیں ہوئی ان کے نقائص طبیعت سے معلوم ہوتا تھا کہ ان کی طبیعت میں شرح وبسط نہیں اور ان کا دل نورانی نہیں ہے اگر ہماری کتاب نور الحق سے ان کے خیالات میں قرآن شریف کی عزت جاتی ہے تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ جتنے ولی امت