تذکرۃ المہدی — Page 257
تذكرة المهدي 257 نے مستقل دعوئی رسالت کا کیا اس واسطہ عیسائی آپ پر ایمان لانے سے رک گئے۔اگر بالواسطہ رسول بنتے اور مسیح کے تابعداروں میں سے ہوتے تو میں کیا کل عیسائی آپ پر ایمان لاتے بس اسی کے مطابق قول محمد احمد کا تھا اس محمد احمد نے جو جو شرارتیں اور جو جو فساد کئے وہ محمد حسین بٹالوی کے شر و فساد سے کم نہ! تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام کے ساتھ والوں کو یہاں تک بھی مشکل تھی کہ بازار سے کوئی چیز خرید کر لانا دشوار تھا ہر وقت آپ کے مکان کے سامنے بہت سے آدمیوں کا مجمع رہتا تھا اور ان کو نہیں اور ٹھٹھے کے سوا اور کچھ کام نہ تھا۔ایک روز ایک شخص سفید ریش حضرت اقدس علیہ السلام کے مکان پر آئے چونکہ آپ اوپر کے کمرہ میں تھے اور میں نیچے درمیانہ کمرہ میں تھا اول مجھ سے ملاقات ہوئی کہنے لگے کہ کیا آپ لوگ قیامت کے منکر ہیں میں نے کہا نہیں کون کہتا ہے اور ہمارے میں سے کس سے سنا ہے وہ بزرگ فرمانے لگے کہ یہ اشتہار کہتا ہے جو موجود ہے اس میں کتاب کا نام صفحہ سطر کا پتہ لکھا ہے کہ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ قیامت کوئی چیز نہیں میں نے کہا یہ اشتہار مخالفوں کا ہے اس کو سوائے ایسے بہتانوں کے کچھ اور کام ہی نہیں یہ اشتہار جھوٹا ہے اور سراسر افترا ہے وہ بزرگ بولے کہ اس اشتہار میں ازالہ اوہام کا نام لکھا ہے وہ منگواؤ دیکھیں تو سہی بھلا یہ مولوی ہیں ایسا صریح اور کھلم کھلا جھوٹ کیوں بولنے لگے میرے پاس ازالہ اوہام کتاب تھی اٹھا کر دیدی کہ اس اشتہار کے پتہ کے موافق آپ دیکھ لیں جہاں قیامت کا انکار لکھا ہے ان بزرگ نے وہ کتاب دیکھی۔اس پتہ و نشان پر جو اشتہار میں درج تھا دیکھا تو کہیں وہاں قیامت کا ذکر بھی نہیں تھا پھر وہ بزرگ کہنے لگے کہ شاید صفحہ و سطر میں کاتب کی غلطی ہو میں نے کہا اگر اس پر آپ کو شبہ ہو تو ساری کتاب کو دیکھ جائیے سو انہوں نے نصف کتاب تو اسی وقت دیکھ لی اور پھر کہا کہ مجھ کو یہ کتاب دید میں میں گھر پر دیکھوں گا مجھے تو یہ خواہش