تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 246 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 246

تذكرة المهدى 246 اور میں حضرت اقدس علیہ السلام سے عرض کرچکا تھا کہ ان لوگوں کا ایسا منصوبہ اور یہ ارادہ ہے آپ ہر گز تشریف نہ لے جاویں سید امیر علی شاہ صاحب سیالکوٹی بھی میرے ہمزبان تھے آخر کار حضرت اقدس علیہ السلام تشریف نہ لے گئے اور حکیم عبدالمجید خان صاحب اٹھ کر چلائے جن کے یہ ارادے ہوں اور حق کو سنتا اور سمجھنا نہ چاہیں تو اس کا کیا علاج گلی گلی کوچہ کوچہ میں فساد اور قتل حضرت اقدس علیہ السلام کے مشورے تھے اور سب کی ایک زبان تھی کہ مرزا کی ایک نہ سنو اور یہ سب کارروائی ہورا اسکریوطی کی تھی کہ جس کا میں ذکر کر چکا ہوں حضرت شیخ محی الدین اکبر رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں ایک حدیث لکھی جس کو حضرت اقدس علیہ السلام نے معہ حوالہ کتاب اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب مسیح موعود آوے گا تو ایک عظیم الشان مجمع ہو گا۔اس مجمع سے ایک شخص یعنی ایک مولوی اٹھ کر کہے گا کہ اس شخص نے دین کو خراب کر دیا۔اور شریعت کو بدل دیا اور وہ کفر کا فتوی دے۔گا۔سو یہ حدیث آنحضرت ﷺ کی الحمد للہ اس طور سے بچی ہوئی کہ دہلی میں عام مجمع میں اس محمد حسین بٹالوی نے علی الاعلان کہا کہ مرزا جھوٹا ہے اور اس نے دین کو برباد کر دیا اور کافر ہے۔اس حدیث سے بھی باشارۃ النص بٹالوی یہودا اسکر یوطی ٹھرا اور مجمع سے مراد دمشق کا مجمع ہے اس طور سے صاف اور صریح دیلی شهر دمشق ٹھہرا گھر گھر کتا بیں کھلیں۔قرآن شریف کھلے کہ کسی طرح کوئی بات ایسی مل جادے کہ مسیح کی حیات ثابت ہو جاوے کوئی آخر کت کوئی احوال الاخرة کوئی ہزار مسئلہ پڑھ رہا ہے کوئی آثار محشر لوگوں کو دکھاتا پھرتا ہے مولوی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں اور شاباش دے رہے ہیں اور لوگوں کو حضرت اقدس علیہ السلام کی مخالفت پر برانگیختہ کہ فت پر برانگیختہ کر رہے ہیں ان کو یہ خبر نہیں کہ یہاں قرآن شریف اللہ تعالیٰ کا کلام ہے بخاری و مسلم جیسی عظیم الشان کتابوں کی چھان بین اور تنقید ہو رہی ہے۔بیچاری آخرگت اور ہزار مسئلہ کتاب کو کون پوچھتا ہے۔کوئی تفسیر