تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 226 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 226

تذكرة المهدي 226 سابق پیش آئے پان منگوایا۔حاجی صاحب : کیسے تشریف لائے اور پھر رات کے وقت بہت روز میں ملاقات ہوئی آپ تشریف رکھیں چارپائی منگا تا ہوں۔نعمانی چونکہ ان سے بے تکلفی تھی : عرض کیا کہ بیٹھنے کا تو یہ موقع نہیں ہے اس وقت کتابوں کی ضرورت ہے کوئی تغییر یا حدیث کی آپ کے پاس ہو تو دے ادیجئے تیرے روز آپ کے پاس آپ کی کتابیں واپس آجائیں گی انشاء اللہ تعالٰی۔حاجی صاحب : کتاب تو کوئی میرے پاس نہیں ہے لیکن میں آپ کو ایک راہ بتلاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ مولوی سلیم الدین خان صاحب کوچه بیماران کے قریب رہتے ہیں اور وہ آپ کے والد حضرت شاہ حبیب الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ اور آپ کے دادا حضرت مخدوم احمد شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے واقف ہیں اور ان سے اعتقاد رکھتے ہیں ان کے پاس ہر قسم کی کتابیں ہزاروں کتابیں مطبوعہ اور قلمی قدیم وجدید موجود ہیں اور وہ فروخت بھی کرتے ہیں آپ ان کے پاس چلے جائیں میں ان کو ایک رقعہ لکھ دیتا ہوں وہ کتابیں ضرور دے دیں گے لیکن اتنا کام کریں کہ حضرت مرزا صاحب کا وہاں کوئی ذکر نہ آئے آجکل طوفان بے تمیزی اور شور و شر بر پا ہے۔حضرت مرزا صاحب کے ذکر خیر آنے پر کتابیں نہیں دیں گے۔حاجی صاحب نے فورا مجھے ایک یہ رقعہ لکھ کر دیا ” مخدوم و مکرم جناب مولانا مولوی سلیم الدین خان صاحب دام عنا تیکم آپ کے پاس صاحبزادہ سراج الحق صاحب ابن حضرت شاہ حبیب الرحمن رحمتہ اللہ علیہ نعمانی و جمالی د سر سادی تشریف لاتے ہیں آپ کو اس وقت کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جو کتاب طلب کریں مہربانی فرما کر دے دیں۔واپسی کا میں ذمہ دار ہوں آپ مطمئن رہیں۔