تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 194 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 194

تذكرة المهدى 194 گے خدا کی قدرت اسی سال میں حضرت اقدس علیه السلام کا اشتہار مهدی و صحیح موعود ہونے کا نکلا ہے میں نے اس کو خط بھی لکھا اور ملاقات کے وقت کہا کہ دیکھو تمہارا حساب ٹھیک نکلا مہدی بھی موجود ہو گیا اور عیسی بھی آگیا۔یعنی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی (علیہ الصلوۃ السلام) ہیں وہ مجھ سے لڑنے مرنے کو تیار ہو گیا اور کہا کہ میں نے مرزا صاحب کا اشتہار دیکھا ہے وہ جھوٹا ہے کذاب ہے پہلی کتابوں سے چرا چرا کر مضمون لکھ لیتا ہے پھر اس نے خود مہدی کا نائب اپنے آپ کو بیان کیا اور مجھ سے کہا کہ جہاد کی تیاری کرو اب امام مہدی آدیں گے اور ہم تم ان کے ساتھ ملکر جہاد کریں گے میں نے کہا اب جہاد کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ جو مہدی آیا اور مسیح ہوا ، اس نے ایسے جہاد کے حرام ہونے کا فتویٰ دیدیا ہے اور حدیث شریف میں مضع الحرب بخاری میں موجود ہے کہ صحیح کے وقت جہاد و حرب رکھ دیا جائے گا یعنی جہاد سیفی و شمشیری نہیں ہو گا۔اس پر بھی وہ جھلایا اور دہلی میں آیا۔دہلی کی جامع مسجد میں بیان کیا اور لوگوں سے کہا کہ لوگو تم ہمارے ساتھ ہو اور تلوار و بندوق توپ جو کچھ تم سے مہیا ہو سکے درست کر لو جہاد کرو۔لوگوں نے جواب دے دیا پھر اس نے خود مہدی ہونے کا دعوی کیا اور کہا کہ میں امام مہدی موعود ہوں۔اس حالت میں بھی اس نے میرے سے ملاقات کی اور اس کا جنون دن بدن ترقی کرتا گیا میں نے کہا کہ پہلے تو تم کہتے تھے کہ مہدی آدیں گے عیسی آدیں گے پھر نائب مہدی بنے اب تم خود مہدی بن گئے اس بات پر میری اور اس کی لڑائی ہو گئی۔بارہ ہزاری سید ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر جو ریواڑی کے وسط شہر میں واقع ہے سخت تکرار ہوئی اور میں نے اس کو مارا دوسرے روز پھر وہ آیا اور منت سماجت کرنے لگا اور مجھ سے معافی مانگی اور دعوئی مہدویت پیش کیا ایک رات کو سوتے سوتے جو اس کو دیوانگی ہوئی تو ہاتھ میں برہنہ شمشیرے کر اور ایک جھنڈا پرانے کپڑے کا بوسیدہ بانس پر باندھ کر گھر سے نکلا اور کہا کہ میں مہدی ہوں یہ نشان اور یہ تلوار