تذکرۃ المہدی — Page 148
تذكرة المهدي 148 ہے فرمایا کوئی شخص گھر پر ہے جو علاج کرا دے گا میں نے کہا کہ ہاں میرے ماموں ثار علی ہیں وہ علاج کروا دیں گے فرمایا وہ علاج کرالیں گے اور ہم دعا کریں گے مت جاؤ تم کیا جا کر زندہ کر لو گے ابھی ہمارا دل تم سے لگ رہا ہے اور شہر میں ایک فتنہ برپا ہے میں خاموش ہو رہا تیرے چوتھے روز خط آیا کہ تمہاری بیوی کو آرام ہو گیا ہے لیکن تم ایک دو روز کے لئے ہو جاؤ میں نے پھر عرض کیا اور خط ملاحظہ کرایا۔فرمایا اب تو آرام ہو گیا ہے چلے جانا ابھی مت جاؤ میں پھر خاموش ہو گیا ایک روز میں آپ کے ساتھ ساتھ زمانہ مکان میں چلا گیا وہاں آپ کی ایک مردانه نشست گاہ تھی اس میں آپ بیٹھ گئے اور باتیں مجھ سے کرنے لگے۔میں نے یہ موقعہ علیحدگی کا غنیمت جانا عرض کیا کہ حضور اب جوانی کا وقت ہے کوئی وظیفہ ایسا بتلادیں کہ جس سے اللہ تعالی راضی ہو جائے۔فرمایا ہاں بے شک اب وقت ہے اور جوان ہو بڑھاپے میں تو کچھ بھی نہیں ہوتا ہے ہم تم کو ایسی ترکیب بتلا دیں گے کہ وصل الہی اور لقاء الہی حاصل ہو جائے گا اور اس طرح حاصل ہو جاوے کہ تم تم نہ رہو تمہاری یہ ہستی نہ رہے صرف تم میں اللہ ہی اللہ ہو جائے اور یہاں تک حاصل ہو جاوے کہ تم بھی نئے اور تمہارا اللہ بھی نیا اور تمہاری ہستی بھی نئی اور رسول اور یہ زمین و آسمان بھی نیا ہو جاوے تم نیست ہو جاؤ اور خدا میں مل جاؤ۔اور کھانا پینا تمہارا ایسا کم ہو جاوے کہ نصف یا چہارم روٹی پر آجاؤ اور پھر طاقت ویسی کی دیسی بنی رہے چنانچہ ہم نے بحکم الہی ایسا ہی کیا کہ ہماری خوراک چهارم روٹی پر آرہی تھی اور پھر یہ بھی تیرے چوتھے روز خوراک تھی اب قادیان میں ہم جاویں گے تم بھی دہاں چلنا وہاں چل کر ہم اپنے سامنے کرا دیں گے اور مرتبہ لقاء اللہ اور بقا باللہ تک رسائی کرا دیں گے جو ماسوائے اللہ کے تمام شاخیں کٹ جائیں گی صرف اللہ ہی اللہ رہ جائے گا دیکھو رسول اللہ ﷺ بھی اپنے اصحاب کی نسبت فرماتے ہیں الله الله فی أصْحَابِی یعنی اب میرے اصحاب میں اللہ ہی اللہ رہ گیا ہے سوائے اللہ تعالٰی