تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 13 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 13

تذكرة المهدى 13 ه اول دن زیادہ نو مہینے سے ہوتے ہیں تو وہ نو مہینے پورے ہو جاتے ہیں۔ان دنوں میری چھوٹی لڑکی قانتہ نام پیٹ میں تھی اور اس کی نسبت ذکر تھا یہ بات فرما کر آپ تشریف لے گئے۔دن بھر سے میرے خفیف سا بائیں مونڈھے سے لیکر نصف صدر میں درد تھا مجھے کچھ چنداں خیال نہ ہوا جب دس بجے تو وہ درد زیادہ بڑھنے لگا میں نے کچھ سینک کی درد کم نہ ہوا زیادہ ہی زیادہ بڑھتا گیا جب بارہ کے قریب رات گئی تو میں درد سے بے چین ہو گیا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور میں دیوار سے کمر لگا کر بیٹھا اور درد شدت پکڑتا گیا اسی حالت میں مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہو گئی اور کشف میں میں نے دیکھا کہ پانچ فرشتے میری چارپائی پر میرے سامنے بیٹھے ہیں ایک فرشتہ نے کہا صاجزادہ کے درد بہت ہے دوسرے نے کہا ہاں درد بہت ہے۔تیسرے نے کہا اس کا علاج کیا چوتھے نے کہا اس کا علاج یہ ہے کہ ہم سب تقسیم کرلیں پانچویں نے کہا اچھا پھر سب نے باہیں اوپر کی طرف کر کے انگڑائی لی اور مجھے بھی اشارہ سے کہا گویا تم بھی انگڑائی لو میں نے بھی اپنی باتیں اوپر کی طرف کر کے انگڑائی لی اور جس طرح انہوں نے اون مد کے ساتھ آواز نکالی) میں نے بھی دہی آواز نکالی۔بس اس میں کوئی آدہا منٹ بھی نہیں لگا اور کشف جاتا رہا۔اور وہ فرشتے غائب اور درد موقوف ہو گیا لیکن حصہ رسد درد کی کچھ کسک باقی رہ گئی اور آرام ہو گیا۔میری بیوی جو میرے قریب دوسری چارپائی پر لیٹی پڑی تھی اور سوتی تھی میری آواز سن کر چونکی اور جاگ اٹھی کہنے لگی درد کا کیا حال ہے۔اور یہ لمبی آواز کیسے نکالی۔میں نے یہ سارا ماجرا سنایا پھر میں آرام سے سو گیا بعد نماز صبح حضرت اقدس پھر میرے مکان میں تشریف لائے دور سے "السلام علیکم" فرمایا اور حسب عادت میری صورت دیکھ کر ہننے لگے اور فرمایا کہ کیا حال ہے میں نے کہا رات کو میرے درد تھا اور اس قسم کا واقعہ گزرا فرمایا یہ کشف صحیح ہے ہم بھی اس وقت دیوار سے کر لگائے بیٹھے تھے اور ہمیں یہ الہام ہو ا وہ الہام مجھے یعنی خاکسار کو اس وقت یاد نہیں رہا۔لیکن