تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 132 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 132

تذكرة المهدي 132 اور شکست کھائے گا مولوی رحیم بخش صاحب مرحوم کے بیان کے مطابق دو باتیں اپنی چشم دید یہ خاکسار بھی لکھتا ہے اور وہ یہ ہیں۔شخص آنحضرت ا کی پیش گوئی کی تصدیق ایک منفی ضلع ہانی حصار کا باشندہ تھا اس کے تین لڑکیاں تھیں اور دو جوان اور ایک چھوٹی مگر تینوں خوبصورت حسین تھیں اس شخص کی طبیعت اپنی خاص دونوں لڑکیوں پر آگئی اور اس کی نیت بد ہو گئی اس کی بیوی کو جب یہ معلوم ہوا کہ میرے خاوند کی نیت بد نیت ہے تو مجھے کہلا کر بھیجا کہ تم اسے سمجھاؤ کہ کسی طرح میرا خاوند اس بد اور خبیث ارادہ سے باز آجائے چونکہ وہ شخص دوسرے تیسرے روز مجھے ملا کرتا تھا۔میں نے یہ بات تو کہنی مناسب نہ سمجھی لیکن میں نے ترکیب کی میں نے سفر کی تیاری کی اور اس سے کہا کہ آؤ چند شہروں کی میر کر آئیں سفر میں بڑی بڑی عمدہ باتیں حاصل ہوتی ہیں پس وہ اور میں چھ سات ماہ تک سفر میں رہے مگر اس کی نیت صاف نہ ہوئی میں نے ہر چند کہا کہ لڑکیوں کی شادی کر دے اس نے نہ مانا ایک روز کہنے لگا کہ میں تو پاری اور آتش پرست مذہب اختیار کروں گا جس میں بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے یہ بات سن کر میرا دل کانپ اٹھا اور لرز گیا پھر میں نے یہ تدبیر سوچی کہ حضرت اقدس کی خدمت میں اس کو حاضر کروں پھر میں حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں لے گیا اور تین مہینے تک برابر خدمت عالی میں رکھا خدا کی قدرت آپ کی فیض اور صحبت اثر سے وہ اس بد ارادہ سے باز آیا پھر اس نے بیعت کی اور لڑکیوں کی شادی بھی کر دی اب اس کا انتقال ہو گیا۔دوسرا واقعہ یہ ہے کہ کھیتڑی کی ریاست میں ایک مقام جیلو پائن قصبہ ہے وہاں ایک بزرگ کے سجادہ نشین اور امام جامع مسجد اور عیدین بھی ہیں اور ذات کے سید ہیں اس نے اپنی حقیقی خالہ سے ناجائز تعلق کر لیا اور اس سے ایک لڑکا پیدا ہوا وہ لڑکا میں نے آنکھوں سے دیکھا ہے اور اس علاقہ میں یہ بات مشہور