تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 127 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 127

تذكرة المهدي 127 مدد دی ہے علم میں روحانیت میں خوارق میں کرامت میں تحریر میں تقریر میں میرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور جو ان امور میں میرے مقابل کھڑا ہو گا وہ ہزیمت اٹھائے گا اور خدا اس کی مدد نہیں کرے گا اور میری مدد کرے گا مولوی تو اس کے مقابلہ سے عاجز آگئے ان کے پاس سوائے کفر کے اور کچھ نہیں اور لوگ دور نزدیک سے آتے ہیں * اور آپ کو وہی مسیح موعود مان کر بیعت کرتے ہیں اب ) میں اور نہ ایک میں بلکہ اور بہت لوگ میرے ساتھ ہیں کہ جناب خواہ علمی طور سے خواہ روحانی یعنی باطنی طور سے مرزا صاحب کا مقابلہ کریں اگر مرزا صاحب جھوٹ پر ہیں تو ہم کو معلوم ہو جائے جو وہ سچ پر ہیں اور میرے نزدیک سچ پر ہیں کیونکہ کشفی رنگ میں خدا تعالیٰ نے مجھ پر آپ کی صداقت منکشف کر دی ہے۔یه کشف عنقریب لکھا جائے گا مولوی محمد حسین بٹالوی کے مباحثہ کے ذکر میں) تو ان کا صدق کھل جاوے۔والسلام یہ خط میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھایا آپ نے پسند فرمایا اور اپنے دستخط کر کے یہ لکھا کہ میں روحانی اور باطنی علمی طور سے مقابلہ کے واسطے تیار ہوں اور جو کچھ صاحبزادہ سراج الحق شاہ صاحب نے لکھا وہ درست ہے اور میں مسیح موعود ہوں اور میں امام مہدی ہوں صحیح بے شک فوت ہو چکے وہ اب نہیں آئیں گے جو میرے ہاتھ پر مجھے مانکر خواہ مولوی ہو خواہ کوئی سجادہ نشین گدی نشین ہو یا امیر یا غریب عام ہو یا خاص بیعت کرے گا وہ سلامت رہے گا ور نہ کاٹا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے غضب اور ناراضگی سے حصہ لے گا۔ہ لے گا چونکہ آپ گدی نشین سجادہ نشین صوفی اور پیر ہیں اس معاملہ میں خواہ تحریری خواہ واقعی بات یہ ہے کہ ادھر کے فتوے شائع ہو رہے ہیں اور ادھر گالیاں اور سب کو ختم ہو رہا ہے اور چاروں طرف اخباروں اور رسالوں میں مخالفت ہو رہی ہے خدا کی قدرت کے قربان کہ یہاں سلسلہ بیعت جاری ہو رہا ہے لوگ آتے ہیں اور بیعت کرتے ہیں انہیں ایام شورش میں میاں کریم بخش صاحب مرحوم با حضرت گلاب شاہ صاحب کی شہادت لے کر آگئے جس کا مفصل بیان ازالہ اوہام میں درج ہے مولوی محمد حسن متوفی رئیس لودھیانہ نے میاں کریم بخش کو بہت روکا اور سمجھایا کہ یہ شہادت گلاب شاہ کی نہ بیان کرے لیکن وہ باخدا اور خداترس متقی نه و کابینه