تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 126 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 126

تذكرة المهدى 126 اصحاب کہف کے چند گفتی کے جوانوں کی طرح کس کس کوہ قاف میں پناہ لینی پڑتی یا بعض صحابہ کی طرح بڑی سختیوں سے جان دینی ہوتی۔مولوی محمد حسین بٹالوی کے پیغام مباحثہ کے لئے آرہے ہیں اور اندرونی طور سے گورنمنٹ کو بدظن کیا جا رہا ہے اور اپنے دوستوں کے کانوں میں کہا جاتا ہے کہ مرزا سے زبانی نہیں کچھ ہاتھ سے بھی کام لینا چاہئے۔دو سجادہ نشینوں کو دعوت ای کثا بحثی اور شورا شوری اور افرا تفری میں میں نے ایک خط میاں صاحب میاں اللہ بخش صاحب تونسوی سنگھڑی اور شاہ نظام الدین صاحب بریلوی نیازی کی خدمت میں لکھا اس کا یہ مضمون تھا۔یاران طریقت و برادران معرفت خواجہ اللہ بخش صاحب تونسوی و خواجه شاه نظام الدین حسین صاحب بریلوی چشتی دام عنا یتیم السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبركاته التماس ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی آج کل لودھیانہ میں تشریف لائے ہوئے ہیں اور انہوں نے دعوی کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر انجیل نازل ہوئی تھی اور آنحضرت ا سے چھہ سو برس پیشتر ہوئے ہیں ان کی وفات ہو چکی جیسے اور انبیاء علیہم السلام کی وفات ہو چکی نہ وہ زندہ ہیں اور نہ وہ آسمان پر اس جسم خاکی و عصری سے موجود ہیں۔اور نہ وہ پھر دوبارہ بعد آنحضرت کے قیامت کے قریب آئیں گے اور جس عیسی علیہ السلام کے آنے کی خبر تھی وہ اس امت میں سے ایک امتی کی تھی کہ وہ امتی عیسوی رنگ میں رنگین ہو کر اور اس کی خوبو اور اس کی صفات سے متصف ہو کر اس زمانہ میں کہ جس زمانہ میں نصاری کا غلبہ اور تثلیت پرستی کا زور شور ہو گا وہ کسر صلیب اور بطلان تثلیث کے لئے آئے گا سو وہ عیسی موعود یا مسیح موعود میں ہوں اور عین وقت پر خدا نے اپنے وعدہ کے مطابق تثلیث کے توڑنے اور الوہیت اور تثلیث کے مٹانے کے لئے مجھے بھیجا ہے اور روح القدس سے مجھے