تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 116 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 116

تذكرة المهدى 116 کے ساتھ تھے لیٹ کر سب کچھ سنتے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ میں بوڑھا ہو گیا اور ضعیف ہو گیا اور ایک زمانہ دیکھا ارے مرزا سچا ہے۔اس کی سچائی صداقت میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے میرے گور میں پیر لٹک رہے ہیں میں کیا اب جھوٹی گواہی دے سکتا ہوں۔ایک روز میں نے حضرت اقدس سے پوچھا وتر کی کتنی رکعت و تر کیا ہے ہیں اور کس طرح پڑھنا چاہئے فرمایا وتر تو ایک ہی رکعت ہے دتر ایک کو کہتے ہیں لیکن ایک رکعت جائز نہیں ہے اس لئے دو رکعت نفل اور اس کے ساتھ لگادی گئی ہیں اور دو طریق سے پڑہنے چاہئیں ایک طریق کہ جس طرح حنفی پڑھتے ہیں اور دوسرا طریق یہ ہے کہ دو رکعت پڑھ کے سلام پھیر دے اور ایک رکعت چپکے سے اٹھکر پڑھ لے۔پھر میں نے عرض کیا کہ قنوت پڑھنی چاہئے فرمایا ہاں ضرور پڑھنی چاہئے۔پھر میں نے عرض کیا کہ بعض مولوی اس دعائے قنوت کو کہتے ہیں کہ آنحضرت سے ثابت نہیں فرمایا وہ بڑی غلطی کرتے ہیں یہ دعا قنوت اللهم إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْكَ وَنُثْنِي علَيْكَ الْخَيْرِ وَنَشْكُرُوكَ وَلَا تَكْفُرُكَ وَنَخْلُعُ وَنَتْرُكَ مَنْ يَفْجُرُكَ اللهُم إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلَّى وَنَسْجُدُ وَ إِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْرٌ حُمَتِكَ وَنَخْشَى عَذَا بَكَ إِنَّ عَذَا بَكَ بِالْكَفَارِ مُلْحِقٍ بڑی عجیب اور توحید کی بھری ہوئی دعا ہے ایسے الفاظ توحید کے سوائے اس سید المرسلین سید الموحدین ان کے دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتے ہیں اور یہ خاص الھی تعلیم ہے ان پاک الفاظ کے بھی قربان اور اس منہ کے بھی قربان جس منہ سے یہ الفاظ نکلے۔نماز قصر کا فتویٰ پھر میں نے عرض کیا کہ نماز قصر کتنی دور کے لئے کرنی چاہئے فرمایا ایک تو سفر ہوتا ہے اور ایک سیر ہوتی ہے سفر