تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 109 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 109

تذكرة المهدي 109 یافتہ مان لیتے تو اس میں تمہارا کیا بگڑتا تھا زندہ ماننے سے تو قرآن شریف کا انکار خدا تعالی کا نا فرمان بنتا پڑتا ہے اور آنحضرت ﷺ کی نافرمانی اور آپ کی ہتک اور ختم نبوت کا انکار لازم آتا ہے او وفات شدہ ماننے سے اللہ تعالی جل شانہ راضی آنحضرت و خوش اور قرآن شریف کی تصدیق ہے اور یہ بات تو ٹھیک نہیں کہ ہم سے صحیح زندہ منوایا جائے پہلے تم آنحضرت ﷺ کی نبوت ور ختم نبوت کا انکار کرو پھر ہم سے مسیح کو زندہ مواد کچھ تم کفر کی طرف آؤ کچھ ہمیں لاؤ۔میں نے یہ جواب لکھ کر بھیج دیا ایک مدت کے بعد یہ جواب آیا کہ میں آپ کے جواب آنے سے تحقیق میں لگ رہا ہوں کہ آیا مسیح در حقیقت فوت ہو گئے یا کوئی صورت زندگی کی نکل آتی ہے۔ایک شخص اشرف علی خان ساکن شهر ایک مخالف کا انجام بد لودھیانہ مجھ سے عقیدت رکھتا تھا اور ہر روز بلا ناغہ میرے سے ملنے آیا کرتا تھا اور دوسرے تیسرے روز یہ جبر و اکراہ میرے ہمراہ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں جایا کرتا تھا لیکن جب تک وہاں بیٹھتا کبیدہ خاطر اور منقبض الحال میری خاطر سے بیٹھا رہتا اور جب کبھی میرے ہے حضرت اقدس کی نسبت بات کرتا تو مخالفت کی کرتا لیکن دبی زبان سے اور بعض دفعہ مجھ کو بھی نصیحت کرتا کہ آپ حضرت مرزا صاحب کے پاس نہ جایا کریں کہ اس میں آپ کی ہتک ہے اور لوگ ہمیں طعن دتے ہیں کہ جن کے پاس تم جاتے ہو وہ عقیدہ ٹھیک نہیں رکھتے میں جواب دیتا کہ حضرت مرزا صاحب حق پر ہیں بچے ہیں امام ہیں صدی ہیں مسیح میں ولی الاولیاء ہیں میں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ایک روز کہا کہ آپ اور آپ کے خاندان کے لاکھوں مرید ہیں آپ امام اعظم کے اور چار قطب کے ہوتے ہیں آپ نے کیوں مرزا صاحب سے بیعت کی۔