تذکرۃ المہدی — Page 313
تذكرة المهدي 313 ہوئے میں نے دہلی میں سنا تھا کہ آیا ہوا ہے میں ملنے کو گیا یہ تھا نہیں لوگوں نے کہا کہ شاہ صاحب وہ تو پاگل اور لغو آدمی ہے آپ نے اس کے ملنے کا کیوں ارادہ کیا اور کیوں یہاں آنے کی تکلیف کی۔خیر میرا مقصد ملنے سے اور تھا۔پھر میں نے کئی بار تلاش کیا کچھ اتا پتہ نہ چلا۔ایک دفعہ میں نے قادیان سے کئی سال ہوئے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول انبالہ کے نام خط لکھا کہ شاید وہاں سے کچھ نشان ملے سو ہیڈ ماسٹر صاحب نے مجھے لکھا کہ ایک دفعہ وہ یہاں آئے تھے پھر معلوم نہیں وہ کہاں ہیں سنا تھا کہ وہ دہلی میں کسی مسجد کی ملاگری و جاروب کشی کرتے ہیں۔یہ ہیڈ ماسٹر صاحب ہندو تھے جنہوں نے یہ مجھے لکھا یہ ہوتا ہے ایسوں کا انجام الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ۔ایک دفعہ بہت سے احباب دور دور سے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ایک اچھا خاصہ مجمع ہو گیا منجملہ ان کے منشی ظفر احمد صاحب د محمد خاں صاحب و منشی محمد اوڑا صاحب مرحومین مولوی سید محمد احسن صاحب اور خلیفہ اول اور مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنما خواجہ کمال الدین صاحب مولومی محمد علی صاحب ایم اے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مولوی عبد القادر صاحب رضی اللہ عنہ شیخ غلام احمد صاحب اور لاہور ولودھیانہ کے احباب وغیرہ ہم تھے اس بات پر ذکر چلا کہ بعض اولیاء کرام کو مکاشفہ میں بہت کچھ حالات منکشف ہو جاتے ہیں اور اکثر لوگوں کی نیتوں کا حال بھی معلوم ہو جاتا ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ہاں یہ سچ ہے ہمیں بھی ایک بار حج کے روز کشف میں حج کا نظارہ دکھایا گیا یہاں تک کہ سب کی باتیں اور لبیک اور تسبیح و تحلیل ہم سنتے تھے اگر ہم چاہتے تو لوگوں کی باتیں لکھ لیتے۔ایک دفعہ ہمیں یہ الہام ہوا کہ مُملبت الروم فِى أَدْنَى الْأَرْضِ وَ هُم مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ اور مجھے دکھایا گیا کہ اس دعدہ کی آخری آیت تک جس قدر حروف ہیں ان میں اکمل اور اخلص موافقین کے نام بھی مخفی ہیں اور جو اشد